یسعیاہ 55: 10 ۔ 11 کیونکہ جِس طرح آسمان سے بارِش ہوتی اور برف پڑتی ہے اور پِھر وہ وہاں واپس نہیں جاتی بلکہ زمِین کو سیراب کرتی ہے اور اُس کی شادابی اور روئیدگی کا باعِث ہوتی ہے تاکہ بونے والے کو بِیج اور کھانے والے کو روٹی دے۔
ہماری ملاقات جوکے خدا سے ہے بہت سی چیزیں مل کر ا س کا اظہار کرتی ہیں اور جس ملاقات کی وہ بات کرتی ہیں اس کے بہت سے طریقے ہو سکتے ہیں اس لئے یہ حیران کُن نہیں ہے کہ ہم دوسروں سے مختلف ہیں۔ایک مشہور محاورہ ہے کہ جو اچھا ہے وہ ہی بہتر ہے کیونکہ وہ خدا کی مرضی سے ہے غور کیجیے جو چیز کسی ایک کو متاثر کر رہی ہے یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ ہر کسی کو متاثر کرے کیونکہ ہر کسی کے سوچنے کا زاویہ فرق ہے اسی طرح دوستی کے لئے کسی بھی ایک پہلو پر متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔
درحقیقت رشتوں کی پچیدگی یہ ہے کہ ہم مستقبل کی خوبصورت اور شاندار یادوں پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں لیکن ایک ساتھ رہنے کے لئے بھروسہ اہم جز ہے ۔
ہمیں رشتوں کے تقدس کو بحال رکھنے کے لئے بہترین وجوہات دریافت کرتے رہنا چاہئے۔ ہم خود یا دوسروں کو کبھی بھی معمولی نہیں سمجھ سکتے کیونکہ کوئی بھی نصاب خدا سے ہر روز ملاقات کی ذمانت نہیں دےسکتاتو بھی ہمیں ہمیشہ اس کی تلاش میں رہنا ہے ۔
جو مقدس یسعیاہ نے موسم کا استعارہ استعمال کیا ہے ہم اس سےبھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور وہ بہت خوبصورتی سے بارش اور برف باری کو موزوں بناتے ہوئے اچھی فصل اور خوراک کی بہتات کی ضمانت دیتا ہے ۔فطرت کو دیکھے بغیر یہ فیصلہ کرنا بڑا آسان ہے کہ زندگی کو بہتر گزارا جا سکتا ہے۔
جیسے ہم یہ سوچے بغیر کھانا کھاتے ہیں کہ یہ کس قدر مشکلات کے بعد ہم تک پہنچا ہے مگر اختتامیہ بات یہ ہے کہ ان سب کی موجودگی خدا کے سبب سے ہے جس کے بارے ہمیں ہر چیز سے زیادہ سوچ بچار کرنی چاہئے لہذا ہم یہ سوچ سکتے ہیں کہ ہمیں پید ا ہی خدا کی گواہی کے لئے کیا گیا ہے ۔
غور طلب حوالہ جات:زبور 42:1۔8؛63:1۔8؛یرمیاہ 15: 10۔21؛اعمال 17: 22۔32
عملی کام : ہم خدا کو ڈھونڈنے میں کتنے پرعزم ہیں؟
دُعا : اے خدا مجھے توفیق عطا فرماکہ میں تجھے ہر وقت اپنے ساتھ پاوں ۔آمین
انسپلیش سے لی گئی کریگ ہیوز کی تصویر۔