2022 website 1200x800 8

پیدائش 1:27۔31 ’’اور خُدا نے اِنسان کو اپنی صُورت پر پَیدا کِیا۔ خُدا کی صُورت پر اُس کو پَیدا کِیا۔ نر و ناری اُن کو پَیدا کِیا۔‘‘(آیت 27)

’’اور خُدا نے سب پر جو اُس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھّا ہے اور شام ہُوئی اور صُبح ہُوئی۔ سو چھٹا دِن ہُؤا۔‘‘(آیت 31)

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انسا ن کو خدا کی صورت پر بنایا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ مرد اور عورت دونوں خدا کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کلام ِ خدا میں اتحاد کو نہایت احترام سے پیش کیا جاتا ہے اور اس کی ایک صورت ہمیں وہاں ملتی ہے جہاں دو تن ایک بدن میں منتقل کئے گئے پیدائش 2:24۔25)

ہمارا معاشرہ لوگوں کے درمیان ٹوٹ پھوٹ سے بخوبی واقف ہے۔ اس لئے سالوں سے خواتین کو تمام سماجی تعمیرات میں مساوات کے لیے مہم چلانے کی ضرورت درپیش ہے۔

نسل پرستی کی بدصورتی نے بہت سی خوشیاں چھین لیں ہیں اور اکثر بے دردی کا مذاق اڑایا ہے۔ پھر بھی ہمیں اپنے آپ کو یاد دلانا چاہیے کہ ہر ظاہری بگاڑ خدا کا کامل عکس ہے۔

ایک لمحہ کے لئے سوچئے اور غور کیجئے کہ اگر ہم کسی تعصب کے بغیر دوسروں کو قبول کرنے اور احترام کرنے لگیں تو معاشرہ کے وجود کیسا ہو گا ؟تمام انسانیت کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ایک ساتھ زندگی کے ہر دکھ سکھ کو بانٹیں ۔

ہمیں یہ استحقاق حاصل ہے کہ ہم دوسروں میں چھپے ادراک کو سامنے لانے میں ان کی مدد کر سکیں ۔ جیسا دوسرے ہماری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لئے خود کو پیش کرتے ہیں ۔ خدا نے ہمیں کس قدر خوبصورتی سے تشکیل دیا ہے ۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم اسے قبول کرنے، لطف اندوز ہونے اور ترقی دینے میں ناکام رہے ہیں۔ آئیے خدا کے ساتھ شراکت میں اپنے مستقبل کی تعمیر کا عزم کریں۔

غور طلب حوالہ جات :احبار  19:29۔37؛امثال 22:1۔12؛2۔کرنتھیوں 3:7۔18؛ افسیوں 2:11۔22

  دُعا: خُداوند، مجھے آنکھیں دے کہ میں اپنی روح کی آنکھوں سے اپنی ساری تخلیق کو دیکھ سکوں۔ آمین۔‘‘


پِکسابے سے لی گئ لارزنایسن کی تصویر۔

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.