2022 website 1200x800 5

۔کرنتھیوں 5:14۔17 ’’پس اب سے ہم کِسی کو جِسم کی حَیثِیّت سے نہ پہچانیں گے۔ ہاں اگرچہ مسِیح کو بھی جِسم کی حَیثِیّت سے جانا تھا مگر اب سے نہیں جانیں گے۔‘‘(آیت 16)

بائبل مقدس ہمارے تبدیل ہونے کے عمل کو نئے سرے سے پیدا ہونے کے طور پر بیان کرتی ہے اور اس حوالہ سے دیئے گئے شواہد میں سے ایک پر نظر دوڑانے سے واضح ہوتا ہے کہ ایک شخص کو یہ پوچھنے پرکہ ایک بالغ کیسے دوسری پیدائش کے لئے اپنی والدہ کے پیٹ میں وآپس آ سکتا ہے حیرت میں ڈال دیا ۔ ( یوحنا 3:4) مقدس پولس رسول نے بھی اس کو یوں بیان کیا ہے کہ نئی پیدائش کا عمل بالکل اسی طرح ہے جیسے خدا باپ ہمیں مختلف فیصلہ جات کے مواقع فراہم کرے اور ہم دیکھتے بھی ہیں کہ لالچ اور مجبوریوں کے باوجود ہم مناسب فیصلہ جات کے توسط سے صبر کے عمل کا انتخاب سیکھتے ہیں اس سے ہم پر یہ بات واضح ہوتی ہے کہ خدا فیصلہ جات کا انتخاب ہمارے ہی ہاتھ میں رہنے دیتا ہے پھر ہم چاہے خود کو سنوار لیں یا ضایع ہو نے کے لئے چھوڑ دیں ۔ مگر یاد رکھئے خدا نے ہمیں اپنی حضوری میں رہنے کا لائسنس دے رکھا ہے اور یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حاصل ہونے والے تجربہ سے سیکھتے ہیں ان اچھے اور برے تجربا ت کے سے ہماری نئی تخلیق میں کچھ دھبے اور خراشیں ہو سکتی ہیں مگر ہمیں یہ ہمیشہ یاد رکھنا ہے کہ یہ یسوع المسیح کے ساتھ چلنے کی رضامندی کے باعث واضح ہونے والی نشانیاں ہیں ۔

مسیحیت کو اکثر کاملیت کے اظہار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایک غیر مستحکم زندگی وجود میں آتی ہے۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے انسانی ڈانچہ پر لگی ہوئی خراشیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ہم اب بھی گناہ کرتے ہیں اور اپنی غلطیوں کے مالک ہونے اور اپنے خالق سے معافی مانگنے کے موقع سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یاد رکھیئے کہ ایمانداری ایک مؤثر مسیحی زندگی کی بنیاد ہے۔ خُدا ناکامیوں کو معاف کرتا ہے لیکن جھوٹوں سے نفرت کرتا ہے (امثال 16:6۔19 (

یہ مسیحی زندگی کا ایک نقطہ آغاز ہے جس میں ہو سکتا ہے کہ ہم نئی زندگی گزارنے کی کوشش میں ناکام ہو جا ئیں مگر ہمیں یاد رکھنے کی ضرورت ہےکہ دعاہماری خواہش اور ارادے کا اظہار اور روحانی طاقتوں کو شکست دینے کا ہتھیار ہے جس کے باعث ہم نا صرف کامیابی سے زندگی گزارنے کے لائق ہو جاتے ہیں بلکہ خدا کی خدمت بھی کر سکتے ہیں ۔

غور طلب حوالہ جات: اعمال 2:42۔47؛اعمال 4:23۔35؛2۔پطرس 3:8۔18؛1۔یوحنا3:16۔24

دُعا:  اے خدائے ثالوث مجھے تبدیل شدہ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما ۔ آمین۔‘‘


انسپلیش سے لی گئ برانڈن گرین کی تصویر۔