2022 website 1200x800 1

رومیوں  3:26 ’’بلکہ اِسی وقت اُس کی راست بازی ظاہِر ہو تاکہ وہ خُود بھی عادِل رہے اور جو یِسُوع پر اِیمان لائے اُس کو بھی راست باز ٹھہرانے والا ہو۔‘‘(آیت 26)  

مقدس پولس رسول کی منادی اپنے ہم عصروں کے لیے انجیل کا پیغام ہے کہ مسیح آنے والا ہ

یقیناً اس کے آنے کا وقت ہمارے اختتامیہ وقت کی نشاندہی کرتا ہے یہ تاریخ کے لحاظ سے متعین نہیں ہے اس کے باوجود کہ تاریخ نامعلوم ہے یہ یقینی ہے کہ وہ جلد آنے والا ہے جس میں ذرا بھی شک کی گنجائش موجود نہیں ہے ۔

تا ہم مقدس پولس رسول نے اپنی تفاسیر میں یسوع المسیح کے کام کو واضح طور سے بتایا اور اس وضاحت میں چھٹکارے کا بھی ذکر کیا ہے ۔

کیونکہ اگر ایک آدم جس کے ذریعے انسانیت کو گناہ اور موت ملی ۔ تو سوچئے ایک ہی راستباز مسیحا کے سبب سے خدا کے فضل اور راستبازی کا تحفہ کتنے لوگوں کو عطا ہوا ہو گا جی ہاں یہ تحفہ یسوع مسیح کے ذریعے زندگی میں حکومت کرنےسے ملتا ہے! (رومیوں 5:17)۔

لہٰذا مقدس  پطرس رسول یہ کہتے ہوئے تصدیق کرتا ہے: ”  کہ بھلے ہی ہم نے بڑی مشکلات  کا سامنا کیا ہو  یہ حاصل کرنے کے بعد  بہت اطمینان   حا صل ہوتا ہے  جو کہ ہمیں خدا کی طرف سے دان ہوتا ہے ۔ (1 پطرس1:6۔7)

مسیحیوں کو موجودہ وقت میں خود کو خدا کے سپرد کرنے کی ضرورت ہے تا کہ یہ جان سکیں کہ ہماری زندگی کا حقیقی مقصد کیا ہے یہ جان سکیں کے ہمیں مسیح کے آنے کا پرچار کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ جلد آنے والا ہے جس کا ہمیں بھروسہ ہے اور اس کے لئے ہمیں خود کو تیا ر کرنا ہے ۔

امید مسیحیوں کی ایک بنیادی خصوصیت ہے۔ اور یہ امید موجودہ معاشی یا سیاسی حالات پر مبنی نہیں ہے۔ پھر بھی مسیحی مسیح کے جی اٹھنے کی ایمانی حقیقت کے ساتھ جیتے ہیں جو ایمان کی آنکھوں سے دیکھی جاتی ہے۔

میں نے حال ہی میں مندرجہ ذیل جملہ پڑھا: "ایک ذہین اور  روشن خیال آدمی اپنے وقت سے نفرت کر  تا  ہے کیونکہ  وہ جانتا ہےکہ کسی بھی صورت میں یہ اٹل  ہے جس  سے وہ  بچ نہیں  سکتا ۔”

بہر حال موجودہ وقت     خدا میں چلنے ،  اس سے محبت رکھنے اور  آنے والے وقت کا انتظار کرنے کی      ریاضت ہے  اس سے مراد اس کے پر اعتقاد  رکھنا ہے   کہ   ہم ایک   نئے آ سمان اور نئی زمین  کے  وارث  ہیں  جہاں راستازی ہو گی ۔( 2۔پطرس 3:13)


میکسپِکسل سے لی گئ تصویر۔