2022 website 1200x800 8

میکاہ 6: 6۔8 ’’اَے اِنسان اُس نے تُجھ پر نیکی ظاہِر کر دی ہے۔ خُداوند تُجھ سے اِس کے سِوا کیا چاہتا ہے کہ تُو اِنصاف کرے اور رحم دِلی کو عزِیز رکھّے اور اپنے خُدا کے حضُور فروتنی سے چلے ‘‘۔( آیت 8)

ایک دعا جو نہ صرف میں جاگتے میں کرتا ہوں بلکہ بستر پر بھی دہرانے میں مصروف رہتا ہوں اور وہ خوبصورت دعا یہ ہے کہ اےخد ا اپنے بندہ کو عاجزی ، صبر اور محبت کا جذ بہ عطا فرما ‘‘ جو کلام پاک کے عین مطابق ہو ۔ یہ سب ایسے بوجھ جیسا ہے جس کے لئے ہمیں دعو ت دی جاتی ہے ۔

مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ صبر اور محبت رحمدلی کی زندگی کا تقاضا کرتے ہیں ۔ یہ اس تنقید اور فیصلہ کو مسترد کر رہا ہےجو میں لوگوں اور حالات سے سیکھتا ہوں لیکن یہاں یہ سمجھنا نہایت اہم ہے کہ مہربانی اس طرح کے فیصلہ کے خلاف مزاحمت کرتی ہے اور دوسرے کے بہترین رویوں پر یقین کرنے کا اصرار کرتی ہے۔اور اس عمل کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ دوسرے میں درد اور ناراضگی پیدا کرنے سے بچنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے اس سے ہم سب کے لیے مددگار، فیاض اور دیکھ بھال کرنے والے ثابت ہوتے ہیں۔جب ہم اس احساس کو اپنے دل میں جگہ دیتےہیں کہ مجھے دراصل بلایا ہی اسی کام کے لئے گیا ہے تو پھر ہم اپنے کردار کے ذریعے سے سب کے ساتھ خُدا کی تصویر بانٹتے ہیں جو یسوع نے اپنی زمینی خدمت کے دوران دکھائی تھی۔

یہاں میکاہ مہربانی کے لیے تین آسان اقدامات تجویز کرتا ہے۔ سب سے پہلے انصاف کو فروغ دینا یعنی ہم نے ہمیشہ منصفانہ کردار ادا کرنا ، سچ بولنا اور یاد رکھنا ہے کہ ہم نے دوسروں کو نیچا نہیں دیکھانا ہے ۔ دوسرا رحم ہمیں معافی کی طرف راغب کرتا ہے۔ جیسا کہ خدا نے معاف کیا ہے ہم دونوں دوسروں کو معاف کرنے والے ہیں بلکہ خاص طور پر خود کو بھی۔ ہمیں جرم اور شرم کے سائے میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آخر میں عاجزی کا مطلب ہے کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم خدمت کرنے کے لیے بلائے گئے ہیں اور ہم جتنی چیزوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں کسی کے بھی حقدار نہیں ہیں ۔ یہ سب خدا کی شفقت کی بدولت ہے۔ یہ سب جاننے کے بعد ہم پر فرض ہے کہ ہم دوسروں کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں ۔

غور طلب حوالہ جات: امثال 16:18۔33؛واعظ 7:8۔29؛رومیوں   15:1۔6؛1۔تیمتھیس 1:12۔17

عملی کام: ان طریقوں پر غور کریں جن سے آپ روزانہ دوسروں سے صبر اور محبت کا اظہار کر سکتے ہیں۔  سوچیئے  آپ کیسے اور کہاں سے شروع کریں گے؟

دُعا: ‘خداوند میں دوسروں کے ساتھ  صبر، تحمل ، محبت اور شفقت سے پیش آؤں۔ آمین۔‘‘  


وکیمیڈیا کومنز سے لی گئ سعارب گنکولی کی تصویر۔ 

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.