2022 website 1200x800 3
ؑؑؑؑگیرالڈ

’’سُن اَے اِسرائیلؔ! خُداوند ہمارا خُدا ایک ہی خُداوند ہے۔ تُو اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے خُداوند اپنے خُدا سے مُحبّت رکھ۔ اور یہ باتیں جِن کا حُکم آج مَیں تُجھے دیتا ہُوں تیرے دِل پر نقش رہیں۔‘‘(آیات 4۔6)

مسیحی مصور جوناتھن پیجاؤ کے ایک پوڈ کاسٹ نے مجھے ’’میلان ‘‘ (میلان، اٹلی کے شمالی لومبارڈی علاقے کا ایک شہر، فیشن اور ڈیزائن کا عالمی دارالحکومت ہے۔ قومی اسٹاک ایکسچینج کا گھر ہے یہ ایک مالیاتی مرکز ہے جو اپنے اعلیٰ درجے کے ریستوران اور دکانوں کے مرکز کی غرض سے بھی جانا جاتا ہے۔)کے ایمبروز کے الفاظ یاد دلائے جو کچھ یوں تھے کہ ’’پوری نسل انسانی کے لیے کسی کی مہربانی اور فرائض کو انجام دینا ایک عظیم کام ہے۔‘‘

لیکن یہ بڑ ا واضح ہے کہ آپ اپنے پاس موجود سب سے قیمتی چیز یعنی اپنا دل و دماغ اپنے خدا کے حوالہ کر دیں کیونکہ اس بات میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ آپ کے پاس اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے جو آپ خدا کی نذر کر سکیں ۔ اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے یعنی اپنا دل خدا کو دینے میں کامیاب ہو گئے تو خدا کے منصوبہ یعنی اس کے لوگوں کی زندگیوں کے لئے کام کرسکیں گے یعنی اس کے بعد خدا آپ پر اعتماد کرنے لگے گا ۔

نتیجتاً مسیحی ہوتے ہوئے ہمیں الجھن کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ہم خدا کی عبادت کرنے کی بجائے اور اس کی تعریف کرنے کی بجائے دیگر کاموں میں الجھ کے رہ جایئں گے جو کہ غیر مناسب کام ہوگا ۔

یہ ممکن ہے کہ خدا کی عبادت کرنے سے آسان کام ہمیں یہ محسوس ہو کہ ہم نیک کام کریں یعنی اس کی مخلوق کی خدمت کریں مگر ہمیں یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہماری زندگی میں خدا ہی نہیں ہے تو پھر خدا کے لئے کام کریں یا نہ کریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ خدا کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں ۔

یاد رکھیئے خدا ہمیں بنام جانتا ہے ، ہماری فکر کرتا ہے اس لئے ہم اُن لوگوں کے لیے امید کا ذریعہ بن سکتے ہیں جن کی ہم خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

ہماری زندگی میں بہت سے ایسے مواقعے آتے ہیں جب ہمیں اپنی خلاقیات سے آگے خدا کو رکھنا چاہیے کیونکہ خدا کا انکار کرنے سے ہم خدا کے کلام کی روشنی کو بجھا دیتے ہیں اور بائبل مقدس کا اخلاقی ڈھانچہ منہدم ( مسمار ) ہو جاتا ہےاور ہماری خدمت رک جاتی ہے ۔

غور طلب حوالہ جات :زبور 63:1۔5؛امثال 8:12۔36؛ لوقا 9:57۔62؛ یوحنا 15:9۔19

عملی کام : خُدا میں ہوتے ہوئے دعا ہماری طاقت کا ذریعہ ہے جسے اپنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

  دُعا :اے خداوند مجھے عبادت کی درست تعلیم سے آراستہ کر تاکہ میں لائق طور سے دوسروں کے لئے کام کر سکوں  ۔ آمین۔‘‘