بیماری کا دن
لیونگ چوپان کی طرف سے

یسعیاہ 17: 14-10: "چُونکہ تُونے اپنے نِجات دینے والے خُدا کو فراموش کیِا اور اپنی توانائی کی چٹان کو یاد نہ کیا اِس لئے تُو خُوب صُورت پودے لگاتا …لیکن اِس کا حاصِل دُکھ اور سخت مُصیبت کے وقت ہیِچ ہے۔” (آیت 11-10)

یہ کہاوت گونجتی ہےکہ پیغام پُہنچانے والے کو گولی نہ مارو کیونکہ لوگ اکثر اپنی مایوسی اُسی پر نکال دیتے ہیں جو مضبوط پیغام دیتا ہے۔

اور یسعیاہ کے پاس خدا کے لوگوں کے لیے زیادہ سخت کلام تھا۔ اگرچہ انہوں نے اپنا پیسہ بہترین پودوں اور درآمد شدہ انگوروں پر خرچ کیا، لیکن فصل کی کٹائی کے وقت وہ صرف بوسیدگی اور درد کاٹتے تھے۔ خدا ان کی بے وفائی اور دل کی سختی کو مزید برداشت نہیں کر سکتا تھا۔

پرانے عہد نامے کے سخت حصوں کو پڑھتے وقت، اکثر ہم چھٹکارے کے پیغامات یا یسوع کی خوشخبری کی طرف جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

لیکن اگر ہم یہاں خُدا کے لوگوں کی حالت پر غور کریں، تو ہم اُس کے فضل اور رحم کے پیغامات کی مزید گہرائی سے تعریف کریں گے۔

وقتاً فوقتاً بنی اسرائیل خداوند کو بھول گئے کیونکہ انہوں نے اپنی طاقت پر بھروسہ کیا اور جھوٹے معبودوں کو گلے لگا لیا۔ اور وقتاً فوقتاً وہ اُن کے خلاف غصے سے بھڑکتا رہا اس سے پہلے کہ وہ اُنہیں قریب کر لے اور اُنہیں معاف کر دے۔

اگرچہ خُدا اپنے غصے کو ٹھنڈا کر دے گا، لیکن اُس کے لوگوں کو اُن کے گناہوں کے کچھ اثرات بھگتنے پڑے۔ مثال کے طور پر، جب بنی اسرائیل وعدہ کی گئی سرزمین کے قریب پہنچے تو دس جاسوس صورت حال کا پتہ لگانے کے لیے نکلے۔

اُن میں سے آٹھ واپس آئے اور کہا کہ اُس مُلک کےباشندوں کو زیر کرنا ناممکن ہو گا، جبکہ صرف دو نے لوگوں کو خُدا کے احکامات پر عمل کرنے کی کے لئے کہا۔

وہی دونوں وعدے کی سرزمین میں داخل ہونے کے لائق ٹھہرے تھے، کیونکہ خُدا نے اُن لوگوں کو سزا دی جو اُس کے خلاف بُڑبُڑاتے تھے (دیکھیں گِنتی 13 اور 14 باب)۔

کیا ہم بہترین پودوں اور درآمد شدہ بیلوں کو صرف فصل کی کٹائی کے وقت سڑنے اور بربادی کا سامنا کرنے کے لیے لگا رہے ہیں؟ جب ہم اپنے خُدا کی عدالت اور رحم پر غور کرتے ہیں تو ہم حقیقی طور پرشکر گزار ہو سکتے ہیں۔


دُعا:  "خُداوند، ہم اکثر آپ کو غمگین کرتے ہیں جب ہم اپنے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔  براہِ کرم ہماری زندگیوں میں انگوُر کی  وہ بیلیں لگائیں جو آپ کے جلال کے لیے پھل لائیں۔ ” آمین۔

عملی اِقدام :  خُدا جو ہماری زمین کی باغبانی کرتا ہے اُس پراُمید اور بھروسے کے اظہار کے طور پر کچھ  انگُور کی بیلیں لگائیں۔

اِستِشنا 1: 18-9, واعظ 12: 14-13, 1.پطرس 12: 19-12, یہوُداہ1: 10-5