2023 website 1200x800 18
تصویربطرف سایٔکیران کیسری، ان سپلیش پر

زبُور 139: 13 تا 15 آیت "کیونکہ میرے دِل کو تُو ہی نے بنایا۔ میری ماں کے پیٹ میں تُو ہی نے مُجھے صُورت بخشی۔” ( آیت13)

رحم میں زندگی کو ختم کرنے کی انسانی صلاحیت کے بارے میں سوچنے نے آج کے دور کو خاص طور پربظاہر دِلکش بنا دیا ہے۔ یقینی طور پریہ طِبی اِخلاقیات سے متعلق مشکل سوالات ہیں۔

یہ بحثیں محتاط غور و فکر اور خادمانہ سمجھ بوجھ کا تقاضاکرتی ہیں۔ تاہم، کوئی بھی چیز اِن آیات کی حیرت انگیز قُدرت کو چُھپا نہیں سکتی، جوکہ زندگی کے آغاز میں خُدا کی گہری شمولیت کی بات کرتی ہیں۔

یہ آیات صداقت پر مبنی ہیں کہ آیا آپ کی پیدائش دو پُرعزم والدین کی طرف سے منصُوبہ بندی کا نتیجہ تھی، یاچاہے یہ غیر متوقع تھی، یا یہاں تک کہ اگر آپ کی پیدائش ایسے حالات میں ہوئی تھی جہاں والدین میں سے ایک نے رضامندی نہیں دی تھی۔

نیز، حمل سے مُتعلق سائنس کی سمجھ بُوجھ کے ہونے کوہمیں روح القدس کے کام کو نظر انداز کرنے کا سبب نہیں بنانا چاہیے۔ ہمیں بالکل واضح ہونا چاہیے کہ یہ خُدا کا اِرادہ تھا کہ آپ زمین پر ہوں۔

جیسا کہ اعمال17: 26 کہتا ہے: ’’اُس نے ایک آدم سے تمام قومیں بنائیں، تاکہ وہ پوری زمین پر آباد رہیں۔ اور اس نے تاریخ میں اُن کے مقررہ اوقات اور اُن کی زمینوں کی حدُود کو نِشان زَد کیا۔”

آپ کوئی حادثہ یا بعد کی سوچ نہیں ہیں بلکہ خُدا کے اچھے اور کِامِل مقصد کا حِصہ ہیں، اور آپ کو اُس کے ساتھ شریک ہونے اور اُس کی دنیا کے لیے اُس کے شاندار مقاصد کے لیے دعوت دی جاتی ہے۔

اگر آپ کو ایک دعوت نامہ موصُول ہوتاہے جِس میں کہا جاتا ہے کہ آپ کو ایک خاص مشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے جِس کے لیے صِرف آپ ہی اہل پاۓگۓ، تو آپ بہت خُوش ہوں گے۔ اچھا ہےکہ آپ زندہ ہیں اور خُدا نے آپ کے لیے اِس دِن کا اِرادہ کیا ہے، اور آپ کے لیے منصُوبے اور مقاصد ہیں۔ لہذا، یہ زندگی کو مکمل طور پر جینے کا وقت ہے۔آگےبڑھو اور بھرپُور زِندگی جیَو۔


دُعا: "خُداوند، تیرا شکر  ہو کہ تُو نے مجُھے زندگی دی ہے، اوراُن تمام وسیع اِمکانات کے لیے بھی جو مُجھے ،تُجھ میں ہونے کی وجہ سےنصیب ہیں تیرا شُکر ہو۔  آمین۔”

عملی اِقدام:

 آج خُدا کا شکر ادا کرنے کا ایک اچھا دن ہے کہ آپ زندہ ہیں، اوراُس میں اپنی پیدائش اور زندگی کے لیے شُکر کریں۔

غور کرنے کے لیے کتاب: یرمیاہ 20: 14 تا 18،   زبُور 127، لُوقا 1: 67 تا 79،  گلیتیوں 1: 11 تا 24