انگُور
وال پیپر فلیئر کی جانب سے

زبور :80: 19-8 ” آسمان پر سے نِگاہ کر اور اِس تاک کی نگہبانی فرما …. اور اُس شاخ کی جِسے تُو نے اپنے لئے مضبُوط کیا ہے۔ ” (آیت 15-14)

ہیمپٹن کورٹ پیلس میں "انگوُر کی ایک عظیم بیل” ہماری توجہ اپنی طرف مبذول کراتی ہے، یہ محض اس وجہ سے نہیں کہ یہ کتنی بڑی ہے بلکہ اس لئے کہ یہ دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے زیادہ رقبے پر پھیلی ہوئی بیل ہے۔

اگرچہ اسے 1768 میں لگایا گیا تھا، لیکن یہ اب بھی پھل دیتی ہے – تقریباً 250 سے 300 کلو سالانہ۔ تاہم، جو چیز خاص طور پر حیرت انگیز معلوم ہوتی ہے، وہ بیل کے ارد گرد کی زمین ہے۔

یہ زرخیز، سیاہ اور بظاہر غذائی اجزاء سے بھرپور ہے – اور کہیں کہیں بنجر ہے۔ باغبان وہاں کسی بھی گھاس یا دوسرے پودے کو اگنے نہیں دیتے، کیونکہ یہ پودے، انگُور کی بیل سے غذائیت چوُس لیتے ہیں۔

عہد نامہ قدیم میں، اسرائیل کو اکثر انگُور کے باغ سے تشبیہ دی گئی ہے، جو ایک ایسا موضوع ہے جسے ہم یسعیاہ کے صحیفے میں بھی بغور دیکھیں گے۔

لیکن آج ہم جس زبور کا جائزہ لے رہے ہیں، اس میں ہم دیکھتے ہیں کہ یسوع کی پیشین گوئی کی منظر کشی کثرت سے کی گئی ہے۔ "تیرا ہاتھ تیری دہنی طرف کے اِنسان پر ہو۔ اُس اِبنِ آدم پر جِسے تُو نے اپنے لئے مضبُوط کیا ہے۔ ” (آیت 17) "

کتنا خوبصورت ہے کہ زبور نویس کو یہ مُکاشفہ دیا گیا تھا۔ آخرکار، یسوع اپنے شاگردوں کے ساتھ اپنی آخری مُباحثہ میں بات کرتا ہے کہ انگور کا حقیقی درخت وہ خُود ہے اور شاگرد اُس کی شاخیں ہیں (یوحنا باب15 دیکھیں)۔ ہو سکتا ہے کہ برطانیہ میں انگُور کی ایک عظیم بیل ہو، لیکن خُداوند یسوُع ابد تک کے لئے سب سے بڑی انگُور کی بیل (درخت) ہے۔

کیا جنگلی بُوٹیاں اور ناخواستہ پودے آپ کی زندگی میں غذائی اجزاء کے حصُول کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں، جو آپ کو انگُور کی حقیقی بیل میں پیوست ہونے سے روک رہے ہیں؟

شاید آپ آج یسوع میں قائم رہنے پر غور کرنے کے لیے کچھ وقت نکال سکتے ہیں، اُس سے پوچھ سکتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آپ کو وہ خوراک ملے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ خُدا کرے کہ ہم اپنے ماخذ سے جُڑے رہیں، تاکہ ہم دیرپا پھل لا سکیں۔


دُعا : "خداوند یسوع، آپ انگور کی بیل ہیں اور ہم شاخیں ہیں۔  ہم جانتے ہیں کہ آپ سے جُدا ہو کر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔  آج کے دِن ہماری رہنمائی فرما اور ہمیں اپنی محبت بھری موجودگی سے بھر دے۔  آمین۔”

عملی اِقدام : گر آپ باغ میں سے کچھ جنگلی بُوٹیاں اور ناخواستہ پودے نکالنے کے قابل ہیں، تو  یہ کام  حِکمت اور دُعا کے ساتھ کریں۔  اگر آپ  ایسا  نہیں کر سکتے تو عظیم بیل کی تصویر پر غور کریں کہ باغبان کیسے یہ سب کُچھ کرتا ہے۔

یسیاہ 5: 7-1, زکریاہ 3: 10-6, متی 21: 40-33, یوحنا 15: 8-1