اچھا
پِکس فیول کی طرف سے

یسعیاہ 5: 7-1: "اور اِنتظار کیا کہ اُس میں اَچھے انگوُر لگیں لیکن اُس میں جنگلی انگُور لگے۔ ”

جب یسعیاہ نبی نے انگُور کے باغ کے بارے میں ایک کہانی بیان کی، تو خُدا کے لوگ پھلدار درخت لگانے کے لیے درکار کوششوں سے واقف ہو چکے ہوں گے یعنی جگہ کا انتخاب کرنے، پتھروں کو صاف کرنے اور حفاظتی دیواروں میں ڈھیر لگانے اور یہ کہ قیمتی بیلیں لگانے کی ضرورت کو بخُوبی سمجھتے ہوں گے۔

جب بنی اِسرائیل اُس کی کہانی میں مشغول ہوتے تو وہ یہ سن کر صدمے میں چلے جاتے کہ وہ انگور کی بیل تھے جس نے جنگلی انگور پیدا کئے تھے۔ اور یہ کہ اِسی لئے خُداوند اِس تاکستان کو تباہ کر دے گا۔

ہم آج خُدا کے غُصے کے بارے میں سننا پسند نہیں کرتے، بجائے اِس کے ہم اُس کے پیار، فضل اور امن کے وعدوں پر زور دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ نیا عہد نامہ خدا کو ایک مُنصِف /عدالت کرنے والے کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت کو دور کرتا ہے۔ لیکن اگرچہ ہمیں معاف کیا جا سکتا ہے تو بھی خُدا ہمارے گُناہوں سے رنجیدہ ہوتا ہے۔

جیسا کہ ہمارے سخت دل جو ہمارے تکلیف میں مُبتلا پڑوسی تک پہنچنے کے لیے حرکت نہیں کر سکتے۔ ماضی کی غلطیوں پر ہماری تلخی جسے ہم جھٹک نہیں سکتے۔

ہمارے الفاظ کا غُصہ ان لوگوں پر پھیل گیا جن سے ہم سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔ ہمارا فخر؛ ہمارا کھاؤ پن ،ہمارے آدھے سچ اور جھوٹ۔

devotional bible verse website square 2

یہ سب جنگلی بوُٹی اور ناخواستہ گھاس پُھوس کی مانند ہیں جنہیں ہمیں باہر کھینچ پھینکنے کی ضرورت ہے ورنہ وہ ہماری انگُور کی بیل کا دم گھونٹ کر ہمارے انگور کو کھٹا کر دیں گے۔ جیسے ہی ہم علامتی طور پر خُداوند کا ہاتھ پکڑتے ہیں اور اُن جنگلی بوُٹیوں کو ایک ایک کر کے باہر نکالتے ہیں تو وہ ہماری شاخوں کو اپنی انگُور کی بیل میں زیادہ گہرے میں پیوند کرے گا۔

وہ ہماری مٹی کو نیا بناۓ گا، ہمیں وہ غذائی اجزاء اور نمی دے گا جس کی ہمیں پھلنے پھُولنے کے لئے ضرورت ہے۔ وہ ہمیں میٹھا پھل پیدا کرنے والی بیل بناۓگا۔

خُدا ہم پر اُن جنگلی بُوٹیوں کو ظاہر کرے جِن کو ہم اپنی روح میں بڑھنے کی اِجازت دیتے ہیں اور یہ بھی کہ ما ہر باغبان کے طور پر وہ ہر بوسیدہ چیزکو کاٹ پھینکے تا کہ اچھی چیز کو اَفزائش کے لئے رہائی ملے۔


دُعا سے بنانے کا آیکون

 دُعا:  "اے خدا باپ ، جب ہم اپنے اردگرد کی دنیا کی گری ہوئی حالت اور اپنے فریب سے بھرے دلوں پر غور کرتے ہیں تو ہم  رنجیدہ ہوتے ہیں۔ آج کے دن ہمیں امید اور توبہ عطا فرما۔  آمین۔”

عملی اِقدام : اگر آپ کر سکتے ہیں، تو ایک ایسی جگہ تلاش کریں  جہاں بہت سے پودے اور درخت ہوں . یہ اِمتیاز کرنے کی کوشش کریں کہ اِس میں جنگلی بُوٹی/ گھاس پھُوس کیا ہے اور کیا نہیں، اور خُدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو آپ کے دل میں جنگلی بُوٹی/ گھاس پھُوس اور کارآمد پودے دکھائے۔

یرمیاہ 2: 22-20, میکاہ 4: 5-2, گلِیتیوں 1: 10-6, 1.  1. پطرس1: 16-13

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.