متی 4: 6-11 : "یسوع نے اس سے کہا، ” اَے شیطان! دُور ہو کیونکہ لکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صرف اُسی کی عبادت کر۔”
اگر کوئی آپ کے سامنے کاغذ کے ٹکڑے پر لفظ ‘کرسی’ لکھے، اور پھر آپ سے کہے کہ کُرسی کے بارے میں نہ سوچئے ، تو آپ کے زہن میں فوراً کُرسی کی تصویر آجائے گی۔
اس بات سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ یسوع کیوں دشمن کے جھوٹ کا جواب دیتا ہے جیسا کہ وہ کرتا ہے۔ وہ صحیفے کا حوالہ اِس لئےنہیں دیتا کیونکہ یہ ایک جادوئی منتر کے برابر ہے جو اُسے خود بخود فتنہ کا مقابلہ کرنے میں مدد کرے گا۔
لیکن، جیسا کہ شیطان نے اُسے ایک تصوردیا ہے، یسوع خدا کے کلام کے زریعے بُرے تصور کو بدلنے کے قُدرت رکھتا ہے۔ ان حملوں کا مقصد یسوع کو کسی طرح اپیل کرنا یا لُبھانا ہےکہ پتھروں کو روٹی بنانے کے لیے اپنی قُدرت کا استعمال کرے۔ "میرے آگے جھک کر بادشاہی حاصل کرنے کا آسان راستہ اختیار کرو۔” ایسی آزمائش کے وقت ہمیشہ خُدا سےدعا کریں کہ وہ آپ کو خطرناک گڑھے میں گِرنے سے بچائے؛
جب ہماری خواہش کی تکمیل کے لئے ایک دلکش اپیل کی جاتی ہے تو ہمیں اس اپیل کے پیچھے جھوٹ کو دیکھ کر جواب دینا چاہیے۔ گناہ صرف اس لیے پرکشش لگتا ہے کہ اس کے ساتھ ایک جھوٹ جڑا ہوا ہوتا ہے۔ اکثر یہ جھُوٹ اِس بات کی طرف اِشارہ کرتا ہے کہ خدا بھروسے کے قابل نہیں ہے۔
یہاں یہ وہی اصول استعمال ہوا ہے جو باغِ عدن میں ہوا تھا، یعنی ،جب ہم باغِ عدن میں واپس جاتے ہیں،تو سُنتے ہیں کہ شیطان ، حوا سے ابتدائی سوال پُوچھتا ہے کہ ‘کیا خدا نے واقعی کہا ہےکہ…؟
شیطان سوال کر رہا ہےکہ کیا خدا ا چھا اور قابل بھروسہ ہے اور اُس کے دل میں ہمارے بہترین مفادات ہیں۔ خدا پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے کہ وہ ہماری تمام ضروریات کوہماری مدد کے بغیر بھی پوری کر سکتا ہے۔ تمام بائبل مُقدس یہ ظاہر کرتی ہے کہ خُدا نرسنگے کی آواز کے ساتھ آئے گا تاکہ اپنے لوگوںکو برکت دے اور دُنیا میں اپنی بادشاہی کو آگے بڑھائے۔ جی ہاں، اس پر بھروسہ کیا جانا چاہیے!
دُعا : "اَےخُداوند، تیرا شکر ہو کہ تُو نے پوری بائبل میں ثابت کیا ہے کہ تُو مکمل طور پر قابل اعتماد ہے۔ آمین۔”
عمل اِقدام : کسی بھی آزمائش کے بارے میں سوچیں جن کا آپ سامنا کر رہے ہیں اور اُن کے پیچھے جھوٹ کی نشاندہی کریں۔
پیدائش 3: 19-1 اور 4: 7-1, رومیوں 7: 25-14, یعقوب 1: 18-13