ثابت کریں
لُومو پروجیکٹ کے ذریعے تعاون کیا گیا۔

متی 4: 3-1: "اُس وقت رُوح یسُوع کو جنگل میں لے گیا تاکہ اِبلِس سے آزمایا جائے۔ اور چالیس دِن اور چالِیس رات فاقہ کر کے آخِر کو اُسے بھوُک لگی۔ اور آزمانے والے نے پاس آکر اُس سے کہا اگر تُو خُدا کا بیٹا ہے تو فرما کہ یہ پتھر روٹیاں بن جائیں۔ "

یہ ایک جلالی لمحہ تھا جب رُوح اُلقُدس خُداوندیسُوع پر بپتسمہ کے وقت اُترا اور اُس نے اپنے باپ سے یہ الفاظ سُنے: "یہ میرا پیارا بیٹا ہے جِس سے میں خُوش ہوں۔ ( متی 3: 17)

لیکن اُس کی زندگی میں پاک رُوح کی قیادت زندگی میں آسانیاں نہیں لائی، اور جلد ہی یسُوع خُود کو بیابان مین پاتے ہیں، جہاں وہ اِبلِس سے آزمائے جاتے ہیں۔

بعض اوقات خیال کیا جاتا ہے کہ اِبلیس اُس کے پاس اُس واقت آیا جب وہ اِنتہائی کمزوری کی حالت میں تھا یعنی جب اُس نے چالیس دِن اور چالیس رات کا روزہ رکھا، لیکن درحقیقت، روزے کا نضم و ظبظ، خُدا کی حضُوری کے بارے میں ہمارے احساس کو مزید تقویت دیتاہے۔

یُسوع کے ساتھ مماثلت بنانا مشکل ہے، جو خدا ہے اور روح القدس سے معمور تھا، لیکن ایک مکمل انسان ہونے کے ناطے، یہ حقیقی آزمائشیں تھیں، اور اُس کے پاس اُن کا مقابلہ کرنے اور ُان پر قابو پانے کی طاقت تھی۔

شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار یسوع کی شناخت پر سوال اٹھانا ہے: ‘اگر آپ خدا کے بیٹے ہیں…’ دوسرے لفظوں میں: ثابت کریں

اِس میں ہمارے لیے کچھ واضح سبق ہیں۔ صرف اس لیے کہ زندگی سخت ہے، ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ رُوح القُد س ہماری راہنمائی نہیں کر رہا ہے۔

ہماری جانوں کا دشمن، یسوع میں ہماری شناخت کو بھی کمزور کرنے کی کوشش کرے گا۔ وہ آپ پر الزام لگا سکتا ہے: وہ ایسا ہی ہے، آخرکار، ’’ وہ ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر الزام لگانے والا ہے‘‘ (مکاشفہ 12: 9-11)۔

اگلے چند دنوں میں، ہم اُن طریقوں کو دیکھیں گے جن کے ذریعے یسوع شیطان کے حملوں کا مقابلہ کرتا ہے لیکن، ابھی کے لیے، ہم خود کو یاد دلاتے ہیں کہ یسوع میں ہماری شناخت محفوُظ ہے۔

یاد رکھیں کہ یسُوع کی شناخت اُس کی عوامی خِدمت سے پہلے آتی ہے۔ آپ اور مَیں مسیح میں محفوظ ہیں قطع نظر اِس کے کہ ہم اُس کے لیے کیا کر نے کے قابل ہیں یا کیاکر سکتے ہیں۔ یہ خیال کسی بھی چیز سے زیادہ قابل ِسُکونت ہے ۔


دُعا : "اَے خُداوند،  میَں تیرا شُکر کرتا ہوں اُس اِختیار کے لئے جو تو ُنے مُجھے شیطان کے حملوں پر بخشا ہے۔ مَیں یسُوع کے نام میں  ایساکرتا ہوُں۔ آمین۔”

عملی اِقدام : اپنے آخری چند دنوں پر غور کریں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ خدا آپ کے اندر کام کر رہا تھا جب آپ اسے نہیں جانتے تھے؟

یسعیاہ14: 17-12, حِزقیاایل28: 19-1, 1-پطرس5: 11-6, مُکاشفہ12: 11-9