بیج بونا

    لایٹ فیلڈ سٹوڈیوز کی جانب سے

ہوسیع 13:10-11: اپنے لئے صداقت سے تُخم ریزی کرو … شفقت سے فصل کاٹو، اور اپنی اُفتادہ زمین میں ہل چلاو

ہوسیعٍ نبی ایک زندہ استعارہ تھا۔ خُداوند نے اُسے گومرنامی ایک زناکار عورت سے شادی کرنے کے لیے بلایا، جو بالآخر ایک جنسی کارکن بن گئی۔

ہوسیعٍ کو اس کی دھوکہ دہی سے صدمہ پہنچا لیکن وہ اسے غلامی سے خرید کر اپنے گھر واپس لے گیا۔ وہ اُس کی پوری دلی عقیدت کی خواہش رکھتا تھا، بالکل اسی طرح جیسے خداوند اپنے لوگوں کی خالص عبادت کی خواہش رکھتا تھا، جو بعل جیسے جھوٹے معبودوں کی طرف راغب ہوگےل تھے۔

خُدا اپنے لوگوں کو ہوسیع کےکلام کے ذریعے اپنے پاس واپس بلاتا ہے، آیت 12 خاص طور پر معنی سے بھرپور ہے۔ وہاں ہم دیکھتے ہیں کہ خُدا اسرائیل کی محبت اور وابستگی چاہتا ہے، اور یہ کہ وہ اپنے بت پرستانہ طریقوں کو چھوڑدیں گے۔

وہ ان سے راستبازی کے بیج بونے کو کہتا ہے، جسے ہم خدا کے ساتھ اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ صحیح زندگی گزارنے سے تعبیر کر سکتے ہیں۔

devotional bible verse website square 5

تب وہ اُنہیں لامتناہی محبت کا پھل حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ یعنی پھر وہ اس کی رحمت اور محبت بھری مہربانی سے ابدی زندگی پائیں گے۔

لیکن ضرور ہے کہ وہ اپنی غیر جوتی زمین میں ہل چلایں۔ انہیں اپنے دلوں کو گناہ اور بدعنوانی سے پاک کرنا ہوگا۔ جب ان کے دل پشیمان ہوں گے، تو اُن کی روحوں کی مٹی ان بیجوں کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہو جائے گی جسے خُداوند بونا چاہتا ہے۔

اور وہ ان پر اپنے فضل اور صداقت کی بارش کرے گا۔ جیسا کہ ہم ہزاروں سال پہلے کے اس کلام پر غور کرتے ہیں تو سوچیں کہ خدا آپ کی راستبازی کی فصل کو کیسے بڑھانا چاہتا ہے۔ کیا ہل چلانےکے لیے سخت زمین ہے؟ وہ تمہیں کون سے بیج بونے کے لیے دے رہا ہے؟


دُعا کے لئے آیکون

دعا:

خداوند، آپ  فرماتے ہیں: میں تجھے اپنی ابدی نامزد کروں گا۔ ہاں تجھے صداقت اور عدالت اور شفقت و رحمت سے اپنی نامزد کروُں گا ” (ہوسیع. 2:19)۔   تیرا شکرہو، آمین۔

عملی اقدام :اس حوالہ کو کئی بار دعا کے ساتھ پڑھیں، یہ دیکھنے کے لیے رکیں کہ آیا خدا آپ کو غور کرنے اور ، گہرے میں دیکھنے کے لیے کوئی لفظ یا فقرہ نمایاں کرتا ہے۔

امثال ۱۱: ۱۸ تا ۲۰، ملاکی ۳: ۸ تا ۱۲ یعقوب ۳: ۱۳ تا ۱۸، ۲۔کرنتھیوں ۹: ۶  تا ۱۱

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.