2023 website 1200x800 1
ڈرُوسوُلاک کی طرف سے

1-تواریخ 17: 14-1: ’’اور مَیں اپنی قوم اسرائیل کے لیے ایک جگہ ٹھہراؤُں گا اور اُن کو قائم کردُوںگا…” (آیت 9)

آج بہت سے لوگ نہ صرف شہر سے دوسرے شہر بلکہ اکثر ملک سے دوسرے ملک منتقل ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ آسانی سے اپنی جڑیں قائم کرلیتے ہیں، دوست بنالیتے ہیں اور برادری ڈھونڈلیتے ہیں، لیکن دوسروںکو تعلق بنانےمیں جدوجہدکرنی پڑسکتی ہے۔

شاَیدوہ اپنے ملک سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرلیتے ہیں تاکہ نقل مکانی کے جذبات کو روکا جا سکے۔

خُدا کے لوگوں یعنی بنی اسرائیل نے یقیناً بے گھر ہونے کے احساس کا تجربہ کیا ہوگا جب وہ آخرکار ُ ملکِ موعودہ میں داخل ہوئے تھے۔

اِس کے بعد اُنہوں نے زمین کو فتح کرنے کے لیے بہت سی لڑائیاں اور جھڑپیں کیں۔ لیکن 400 سال کے بعد، وہ زیادہ آباد ہو گئے، اور اُن کے زمینی بادشاہ، داؤد بادشاہ نے آسمانی بادشاہ کی تعظیم کرنے کا اِرادہ کیا۔

devotional bible verse website square

جیسا کہ داؤد بادشاہ نے خُدا کے لیے ایک گھر بنانے کا منصُوبہ بنایا، اُسے ناتھن نبی کی شکل میں ایک رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ اُس کے ذریعے خُدا نے کہا کہ وہ (خُدا) بنی اسرائیل کے لیے ایک گھر بنائے گا۔

وہ اُن کو لگانے اور اُن کی جڑ وں کو قائم کرنے وا لا بننا چاہتا تھا، تاکہ وہ پھلیں پھُولیں۔ خُدا نے داؤد کی درخواست کو مُسترد کر دیا کیونکہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ ہیکل کو ایک جنگجوُ بادشاہ تعمیر کرے۔

لیکن اُس نے داؤد کو کُچلا نہیں ۔ اِس کے بجائے اُس نے اُس پر اپنی برکات کی بارش کی، اُس کی اولاد کے ذریعے اُس کے نام کو عظیم بنانے کا وعدہ کیا۔

چاہے ہم اس گاؤں میں رہتے ہوں جس میں ہم پیدا ہوئے تھے، یا ہم بالکل مختلف براعظم میں رہتے ہیں، ہم اس بات پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ خدا ہماری رہنمائی کرتا ہے اور ہماری تعریف اور عبادت کی مُناجات کو قبول کرتا ہے۔

وہ ہمیں اپنی مٹی میں گہرائی میں لگانا چاہتا ہے، تاکہ ہم اُس کی عِزت اور خدمت کر یں۔


دُعا سے بنانے کا آیکون

دُعا :  "اے خُداوند، تُو ہمیں اُکھاڑتا اور ہمیں لگاتا ہےَ۔ ہم پر ظاہرکر کہ توکہاں چاہتا ہےکہ ہم  رہیں ، تاکہ ہم  تیری خُوشبوُ دُنیا تک پہنچا سکیں جو تیری خُوبصُورتی کی محتاج  ہے۔ آمین۔”

عملی اقدام : خُدا سے دعا کریں کہ وہ کسی ایسے شخص کی خدمت کرنے یا اُس تک پہنچنے میں آپ کی مدد کرے جو بے گھر محسوس کر رہا ہے۔ آپ  خوراک کے زخیرہ کے لیے وسائل فراہم کر سکتے ہیں یا جنگ زدہ ممالک میں لوگوں کے لیے دعا کر سکتے ہیں۔

زبور31: 24-14, یسعیاہ57: 21-14, یُوحنا 14: 4-1, عبرانیوں 3: 6-1

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.