نواں بادل
تصویر بجانب ٹائلر ںیکس، ان سپلیش پر

کلسیوں 3: 4-1: ” پس جب تُم مسیح کے ساتھ جِلاۓ گیَے تو عالمِ بالا کی چیزوں کی تلاش میں رہو جہاں مسیح موجود ہے اور خُدا کی دہنی طرف بیٹھا ہے۔ ” (آیت1)

حیثیت کی تبدیلیاں ہمیں زندگی کے بارے میں بہت مختلف احسا س دلاسکتی ہیں۔ آپ اپنے پہلے ایام کو والدین کے طور پر یا کسی کمپنی میں نئے کردار میں یا شاید مقامی کلیسیاَء میں خدمت کرنے کے یاد کر سکتے ہیں۔

آپ وہی شخص ہیں جیسا کہ آپ ہمیشہ رہے ہیں، لیکن اب آپ کے کردار یا لیبل کا مطلب ہے کہ آپ سے کچھ چیزوں کی توقع کی جاتی ہے، اور آپ خود سے کچھ چیزوں کی توقع کرتے ہیں۔

مسیحیوںکوخُداوند مسیح میں ایک نیا درجہ دیا گیا ہے، اور پولس کُلسیوں کی کلیسیاء کو یاد دلاتا ہے کہ وہ مسیح کے ساتھ زِندہ کیۓ گئے ہیں۔

وہ پانی کے بپتسمہ کے ذریعے موت اور نئی زندگی کی علامت کا استعمال کر رہا ہے۔ جیسا اور جو مسیح کے ساتھ جِلاۓ گۓ ہیں ، ہم اپنے دلوں کو عالمِ بالا کی چیزوں پر لگاتے ہیں، جہاں مسیح خدا کے داہنے ہاتھ بیٹھا ہے۔

آپ نے یہ جملہ سنا ہوگا، ‘میں ٹھیک ہوں، ایسے حالات میں۔’ میرا ایک اچھا دوست مذاق میں جواب دے گا: ‘تم وہاں کیا کر رہےہو؟

ہماری حیثیت ‘مسیح کے ساتھ اٹھائے گئے’ کے طور پر ہے اور اس لیے ہماری توجہ اس جگہ پر ہونی چاہیے جہاں وہ ہے، خُدا کے داہنے ہاتھ اور جو کائنات میں سب سے زیادہ طاقتور مقام پر ہے۔

ایسے بہت سارے مواقع ہوں گے جب آپ محسوس کر تے ہیں کہ دوسروں نے آپ کو گھٹا دیا ہے یا آپ کو پست کر دیا ہے یا آپ کی قدر کو کم کر دیا ہے۔

لیکن آپ اپنے اندر کی گہرائیوں سے جان سکتے ہیں کہ آپ کی قیامت کی حیثیت اور یسوع سے تعلق ہر چیز کو بدل دیتی ہے کہ آپ اپنے دن کو کس طرح دیکھتے ہیں اور جن مُشکلات کا آپ سامنا کرتے ہیں۔

یہ ایک نئے دن کے لئے ایک بہت بڑا سچ ہے۔


دُعا :” اَے خُدا ، میں تیرا شُکر کرتا ہوں اپنے اُس عُہدے   کے لئے جومسیح کے ساتھ جِلا ۓ جانے سے مِلا۔’ آج اُسی  بھلائی میں رہنے میں میری مدد کر۔  آمین”

عملی اِقدام: اپنےذہن کوعالمِ بالاکی چیزوں پر لگائیں جہاں مسیح خُدا کے داہنے ہاتھ بیٹھا ہے !

غور کرنے کے لیۓ حوالاجاتٖ: زبور93 ; یسعیاہ40: 31-25 ; اِفسیوں 4 : 24-17; 1-پطرس 1: 21-13.