(زبور139: 7تا 12 ) ’’اگر میں کہوں، ’’یقیناً تاریکی مجھے چھپا لے گی اور میری چاروں طرف کا اُجالا رات بن جائے گا‘ …”تو اندھیرا بھی آپ کے لیے اندھیرا نہیں ہوگا”(آیات 11 تا 12)
ہم اپنے ساتھ خدا کی موجودگی کو جاننے میں مکمل طور پر محفوظ رہ سکتے ہیں ہم زبور نویس کے ساتھ ایک ہو سکتے ہیں جب وہ خدا کے قریب ہونے، ہمیں اپنی نِگاہ میں رکھنے اور ہماری دیکھ بھال کرنے کی بات کرتا ہے۔
اور پھر کچھ ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے کوئی طوفانی بادل ہم پر چھا گیا ہو اور اپنے بدصورت مواد کو برسا رہا ہو! زبور نویس کے پاس واضح طور پر ایک لمحہ تھا جب اس نے ایسا محسوس کیا۔
شاید وہ خُود کو کمزور اور خُدا سے دُور محسُوس کر رہا تھا۔ کچھ لوگ قیاس کرتے ہیں کہ، ایک موسیقار کے طور پر، زبور نویس نے ان اتار چڑھاؤ کو جانا ہو گا جو کبھی کبھی تخلیقی مزاج کے ساتھ آتے ہیں۔
زبور نویس کو خود کو یاد دلانا پڑا کہ خدا ہے کون: ‘میں جانتا ہوں کہ اندھیرا اس کے لیے روشنی کی طرح ہے’۔ خدا جانتا ہے کہ ہماری مُشکلات میں جو ہم سامنا کر رہے ہیں، وہ کیا کر رہا ہے ۔
وہ اُن مُشکلات میں ہمارے ساتھ رہے گا، چاہے وہ اُنہیں فوراً، یا کبھی بھی دُور نہ کرے۔ جب ہم مشکل وقت سے گزرتے ہیں – شاید آپ ابھی بھی ہیں – یہ وقت ہے کہ ہم اپنے آپ کو خدا کی محبت اور وفاداری کی یاد دلائیں، چاہے مختصر مُدت میں ہم اُس سے بہت دُور محسُوس کریں۔
ہمیں اپنے جذبات پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے اور اپنے شکوک و شبہات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ اور اگر یہ رات کو خاص طور پر سخت ہے، تو یاد رکھیں کہ خُون میں چینی کی مِقدار کم ہے، اور اس وقت سب کچھ خراب لگتا ہے۔
اپنے آپ کو یاد دلائیں کہ خدا آپ کے ساتھ ہے اور آپ سرُنگ کے آخر میں روشنی دیکھیں گے، چاہے اس وقت اندھیرا ہی کیوں نہ ہو۔ خُدا نُور ہے اور اُس میں زرا بھی تایکی نہیں ۔
دُعایٔیہ اِلتجا ء: ‘ اَ ےخُدا تیرا شُکرہو کہ تُو روشنی ہے اور ایک دِن تُو اندھیرے کو ہمیشہ کے لیے دُور کر دے گا۔ آمین۔
"عملی اِقدام: اِن اِلفاظ کو زُبانی یاد کیجۓ،”اندھیرا آپ کے لیے روشنی کی طرح ہے‘ اور اپنے آپ کو یہ یاد دلائیں کہ اگر اور جب بھی اندھیرا آتا ہے، خواہ ذریعہ کوئی بھی ہو، خُدا نُور ہے۔ "
غور کرنے کے لیے کتاب: ایوب 10: 1 تا 22، یسعیاہ 9: 1 تا 8، یوحنا 8: 12 تا 20، 1-یوحنا 1: 5 تا 10