چھوٹی چیزوں کی طاقت
تصویر بجانب ماریہ تھالاسیناؤ، انسپلیش پر

متی کی اِنجیل 13باب31 آیت: آسمان کی بادشاہی اُس رائی کے دانے برابرہے…

مدرٹریسا نے ایک باریہ مُشاہدہ کیا: "ھم غیرمعمُولی کام کرنے کے لیے نہیں بلاے ٔ گئے،بلکہ ہم معمُولی کام کوغیرمعمُولی محبت کے ساتھ کرنے کے لیےبُلائےگئے ہیں۔

یہ دل کا راستہ ہے۔ ایک ثقافت کے درمیان جو عقل پر دوستی، آزادی پر برادری، اور کامیابی پر مَحبت کو ترجیِح دیتی ہے۔ یہ را ئے کہ ہمارا بُلاواچھو ٹے کاموں کے لیے ہے، کُچھ عجیب معلوم ہوتا ہے۔

لیکن جب ہم اِس کے بارے میں سوچتے ہےتو اکثر چھوٹےکام انجام دینے میں ہمارا سامنا اپنی زندگی کے خاص معنی خیز لمحات سے ہوتا ہے۔

کچھ سال قبل، مَیں اٹلا نٹا میں سمر اِنسٹیٹیوٹ برائے معذُور ی سے متعلق علمِ الٰہیات کے ایک اِجلاس میں شِرکت کر رہا تھا۔ یہ اِدارہ ہر سال اِجلاس کا انعقادکر تا ہے اور شُرکاء اِس سوال پر غور کرتے ہیں کہ کِسی چیز کو تبدیل کیۓبغیر ، گہرے طور پر معذُوری سے کیا مُراد ہے، خُوبصورت ہونےاورمُکمل طور پر خُدا کی صُورت پر تخلیق ہونے، جو کہ ہم ہیں بھی، کے کیا معنی ہیں؟

یہ اِدارہ ایسےلوگوں کو ا کٹھا کرتا ہے جوجِسمانی یاذہنی معذُوری میں مُبتلا ہیں جیسےکہ ماہرِ الٰہیات ، فلسفی، اور دیکھ بھال کرنے والے۔ یہ میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ مُجھے احساس دِلاتی ہے کہ حدُود کے بغیر شامل ہونے کا کیا مطلب ہے۔

ایک دوپہر مَیں ہوٹل کی راہداری کے سا تھ چہل قدمی کر رہا تھا کہ ایک خاتون جِسے مَیں جانتا نہ تھا وہیل چیٔر پر، میرے پاس سے گُزری۔ اُس نے مُجھے بُلایا، جان،”مَیں آپکی مقرُوض ہوں”۔’ اُس نے کہا ۔

مَیں نے کہا، وہ کیا ہے ؟ ، پیسہ ؟مجُھے اُمید ہے، شایدٔ۔ وہ ہنسی اور پِھر رونے لگی ۔ مَیں خاموشی سے اُس کے ساتھ کھڑا رہا۔ بالآخر اُس نے کہا ،تین سال قبل شکاگو میں معذُوری کی وجہ سے مجُھے ایسا محسُوس ہورہا تھاکہ مُجھے خُود کو ختم کر دینا چاہیٔے۔

درحقیقت، جب میری آپ سے مُلاقات ہُوئی تو مَیں خُود کو ختم کرنے ہی والی تھی۔ آپ مُجھے دیکھ کر مُسکراۓ۔ اور مَیں نے خُود کو ختم کرنے کا اِرادہ ترک کر دیا۔ آپ کو مہربان ہونے کے لیۓکُچھ زیادہ کرنے کی ضرُورت نہیں ہوتی۔مہربانی ک چھو ٹے اِشاروں میںایک زبر دست طاقت ہوتی ہے۔ ایک مُسکراہٹ زِندگی بچا سکتی ہے؛ ایک پیار بھری نظر رُوح کو بدل سکتی ہے۔


دُعا: اَے خُداوند، تُو چھوٹی اور بڑی سب چحیزوں کا خُدا ہے۔ میری مدد فرما کہ مَیں ہر کام میں مہربان، دُوسروں کے بارے میں سوچنے والا، اور مسیح کی مانند بنوں۔ آمین۔’

عملی اِقدام: آج کِسی پر مہربان ہونے اور شعُوری طور پر سمجھنے کی کوشِش کریں۔

احبار 19: 9 تا 10, 14, 32 تا 34, مرقس 12: 41 تا 44 ؛ 1-کُرنتھیوں1: 26 تا 31.