طاقت

 333کریڈٹ : جی ای سی ای

مدرٹریسا نے ایک بار یہ مُشاہدہ کیا: "ھم غیرمعمُولی کام کرنے کے لیے نہیں بلاے ٔ گئے،بلکہ ہم معمُولی کام کوغیرمعمُولی محبت کے ساتھ کرنے کے لیےبُلائےگئے ہیں۔

یہ دل کا راستہ ہے۔ ایک ثقافت کے درمیان جو عقل پر دوستی، آزادی پر برادری، اور کامیابی پر مَحبت کو ترجیِح دیتی ہے۔ یہ را ئے کہ ہمارا بُلاوا چھو ٹے کاموں کے لیے ہے، کُچھ عجیب تو معلوم ہوتا ہے۔

لیکن جب ہم اِس کے بارے میں سوچتے ہےتو اکثر چھوٹےکام انجام دینے میں ہمارا سامنا اپنی زندگی کے خا ص معنی خیز لمحات سے ہوتا ہے۔

کچھ سال قبل، مَیں اٹلا نٹا میں سمر اِنسٹیٹیوٹ برائے معذُور ی سے متعلق علمِ الٰہیات کے ایک اِجلاس میں شِرکت کر رہا تھا۔ یہ اِدارہ ہر سال اِجلاس کا انعقادکر تا ہے اور شُرکاء اِس سوال پر غور کرتے ہیں کہ کِسی چیز کو تبدیل کیۓ بغیر ، گہرے طور پر معذُوری سے کیا مُراد ہے، خُوبصورت ہونےاورمُکمل طور پر خُدا کی صُورت پر تخلیق ہونے، جو کہ ہم ہیں بھی، کے کیا معنی ہیں؟

یہ اِدارہ ایسےلوگوں کو ا کٹھا کرتا ہے جو جِسمانی یا ذہنی معذُوری میں مُبتلا ہیں جیسےکہ ماہرِ الٰہیات ، فلسفی، اور دیکھ بھال کرنے والے۔ یہ میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ مُجھے احساس دِلاتی ہے کہ حدُود کے بغیر شامل ہونے کا کیا مطلب ہے۔

ایک دوپہر مَیں ہوٹل کی راہداری کے سا تھ چہل قدمی کر رہا تھا کہ ایک خاتون جِسے مَیں جانتا نہ تھا وہیل چیٔر پر، میرے پاس سے گُزری۔

اُس نے مُجھے بُلایا، جان۔

وہ ہنسی اور پِھر رونے لگی ۔ مَیں خاموشی سے اُس کے ساتھ کھڑا رہا۔ بالآخر اُس نے کہا ،تین سال قبل شکاگو میں معذُوری کی وجہ سے مجُھے ایسا محسُوس ہورہا تھاکہ مُجھے خُود کو ختم کر دینا چاہیٔے۔ درحقیقت، جب میری آپ سے مُلاقات ہُوئی تو مَیں خُود ک