سرگوشی

پروسٹاک سٹوڈیو کی جانب سے

1- سلاطین 19: 18-9: ” اور آگ کے بعد ایک دبی ہوُئی ہلکی آواز آئی۔ ” (آیت 12)

نبی انسان تھے ، جیسا کہ آج ہم 1 – سلاطین کو پڑھتے ہوئےایک بار پھر دیکھتے ہیں. اُس مخصُوص پہاڑ پر پُہنچنے کے بعد ، ایلیاہ خدا سے ملتا ہے.

دو مرتبہ اس سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ غار میں کیا کر رہا ہے ، اور دونوں مرتبہ وہ تھوڑا سا شکایتی رویےکے ساتھ جواب دیتا ہے: ‘ اے خُداوند ! میں نے آپ کے لئے وہ سب کچھ کیا ہے جو میں کر سکتا تھا !

میں انتہائی پرجوش رہا ہوں ، لیکن تیرے لوگ ، وہ نہیں سنتے ، اور اب میں صرف اکیلا ہی رہ گیا ہوں۔صرف ایک۔ ’ خدا پھر طوفان ، زلزلہ اور آگ بھیجتا ہے – لیکن وہ ان میں سے کسی میں بھی نہیں ہے۔

اس کے بجائے ، وہ ‘ نرم سرگوشی ‘میں ظاہر ہوتا ہے۔ (آیت12) , خاموشی میں ، ایلیاہ سنُتا ہے کہ اُس کے اگلے اقدامات کیا ہوں گے, کن بادشاہوں کو وہ مسح کرے گا اور کون سے نبی اُس کی خِدمت میں پیروی کریں گے۔

خُداوند ایلیاہ کو بھی یاد دلاتا ہے کہ وہ کھڑا ہونے والا آخری آدمی نہیں ہے۔ خُدا نے 7,000 ‘ کو محفوظ رکھا ہے جن کے منہ نے ‘بعل کو نہیں چُوما ہے’ (آیت 18).

خُداوند ایلیاہ کی غلط فہمیوں کو درست کرتا ہے لیکن اُسے خدمت سے نہیں ہٹاتا۔ اس کے پاس ابھی بھی کام کرنے کو باقی ہے: وہ خُدا سے راہنمائی حاصل کرتا ہے جب وہ خود کو خاموش کر لیتا ہے اور سنتا ہے۔

پھر، یہ بات خُدا کے ساتھ ہماری زندگی کے لئےایک کلیدی پہلو بناتی ہے – خود کو عاجز کرنے کی آمادگی جب ہم خُدا کی آواز سننے کی کوشش کرتے ہیں تو پہلے اندر کے شور کو خاموش کرنے کی ضرورت ہے ۔

کیونکہ ہم ناقص ہیں اِس لئے ہم ہمیشہ صحیح طریقے سے نہیں سنیں گے، لیکن جیسا کہ ہم اِمتیاز کرنا اور جانچنا سیکھتے ہیں اور یہ کہ ہم کیا محسُوس کرتے ہیں کہ خدا کیا کہہ رہا ہے، تو ہم زیادہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

اِمتیاز کی رُوح کا استعمال کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم سونے سے پہلے اپنے دن کا جائزہ لیں، خدا سے پوچھیں کہ وہ ہم پر ظاہر کرے کہ وہ لمحات کب تھے جب ہم اس کی طرف بڑھے ، اور کب ہم اس سے دور ہوئے ۔ جیسا کہ ہم اس طرح دعا کرنے میں وقت گزاریں گے تو ہم اس کی آواز سننے میں بھی بالغ ہو جائیں گے۔


دعا: "اَے خُداوند خُدا، آپ کو اپنے بچوں کے ساتھ بات چیت کرنا عزیز ہے۔  آپ کا شُکر ہو کہ آپ نے ہمیں سننے کے لیے کان اور قبول کرنے کے لیے دل دیے ۔ آج مجھ سے بول۔ میں سن رہا ہوں.” آمین۔

 :عملی اقدام 

آج اور اس ہفتے اپنے آپ کو جانچنے( جس طرح سے دُعا کرنے کے لئے بیان کیا گیا ہے) کے ذریعے دعا کرنے کا عہد کریں۔

 :غور کرنے کے لیے کتاب

زبور 32: 9-8, یرمیاہ 33: 3-2, یوحنا 8: 47-43, یوحنا 10: 29-27