خُداوند

پبلک ڈومین پکچرز کی جانب سے

2۔ سلاطین 6: 24, 7: 1: "خُداوندکی بات سُنو۔ خُداوند یُوں فرماتا ہے۔۔۔ ” (7:1)

اگرچہ کہ الیشع نبی کے تمام دور میں لوگ ملک میں سلامتی سے رہے، تو بھی اُنکی نافرمانی نے خُدا کو رنجیدہ کیا۔

خُدا نے زیادہ عرصہ تک اِسرائیل کے مخالفین کو روکے نہ رکھا ، بلکہ سامریہ کا محاصرہ ہونے دیا۔کال کی سختی کی وجہ سے حالات اِتنے خراب ہو گئے کہ ناپاک گوشت ۔ یعنی گدھے کا گوشت ۔ بُہت سی چاندی کے عوض بکنے لگا۔

اور اِس سے بھی بدتر بات یہ ہوئی کہ، دو ماوں نے زند ہ رہنے کے لئے اپنے ہی بچوں کا گوشت کھایا۔یہاں تک کہ ایک ماں نےبادشاہ سے قانونی معاملے پر سوال اُٹھایا کہ دوسری ماں اپنے بچے کو اُنکے کھانے کے لئے قتل نہیں کرتی ، کیونکہ وہ اس خوفناک صُورتِحال پر پچھتاوہ محسوُس کرتی ہے، اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالات کس قدر بھیانک ہو گئے تھے۔

بادشاہ تو پہلے ہی سے اپنے چوغے کے نیچے ٹاٹ پہنے ہوئے تھا ، یہ سُن کر اور بھی نااُمید ہوُا۔ لیکن وہ خُدا کی طرف نہیں پِھرا اور توبہ نہ کی۔ بلکہ اِس کی بجائے اُس نےا لیشع کو اِن تمام مُصیبتوں کا جِن کا اُن کو سامنا تھا ، ملزم ٹھہرایا۔

لیکن خُدا نے ا لیشع کو موت سے بچایا، اور اُس نے پِھر اپنے لوگوں پر رحم کیا اور قحط کو ختم کیا۔ لیکن اُس نے آرزو کی کے اُس کے لوگ اُس کے حضور راستی سے چلیں اور غیر معبودوں کی طرف راغب نہ ہوں۔

مشکل اور ہولناک اوقات میں ہم مدد اور سکون کے لئے یا تو خُدا کے پاس آسکتے ہیں یا ہم اُس سے دُور ہونے کا چُناو کر سکتے ہیں ۔

بادشاہ ، خُدا سے پِھرا اور ہلاک ہوا۔ لیکن الیشع خُدا کے حضور راستی سے چلتا رہا۔ جب آپ اِ س کہانی پر توجہ کرتے ہیں تو غور کیجئےکہ آپ اِس سے کیا حاصل کر سکتے ہیں۔

بِلا شبہ، یہ پڑھ کر دُکھ ہوتا ہے کیونکہ ہم والدین کی حالتِ زار پر غور کرتے ہیں جو اپنی ہی بچوں کو کھانے کے لئے بے چین ہیں۔ اپنی زندگی پر غور کریں کہ دُکھ کے اوقات میں کیا آپ نے خُدا کی طرف پِھرے یا اُس سے دُور ہوئے۔


   دُعا:اےخُدا ، جب ہم مشکلات کی وادی میں داخل ہوتے ہیں،  تو ہماری مدد فرما  کہ ہماری توجہ تیری بھلا ئی اور وفاداری  پر مرکوز رہے۔ اےخُدا ہماری مدد فرما  کہ ہم دوسروں تک پہنچیں اور اُنہیں تیری طرف کھینچ لائیں ۔ آمین۔

    عملی اقدام:  اُن لوگوں کے لئے دُعا کیجئے جو جنگ زدہ علاقوں میں رہتے ہیں اور جو نقل مکانی، غُربت، اور اِفلاس (بھُوک) کا شکار ہیں۔

       :غور کے لئے حوالاجات

زبور145: 9-8, میکاہ 7: 20-18, 1- تیمیتھیس 2: 4-3, 2-پطرس3: 10-8