اڑا  دیے

پورٹوپرینز کی طرف سے

زبور 1:4-6: ”شریر ایسے نہیں ! بلکہ وہ بھُوسے کی مانند ہیں جسے ہوا اڑا لے جاتی ہے۔ ‘‘ ( آیت4)

پوری بائبل میں خدا کی محبت اور فکرتمام لوگوں کے لیے ظاہر کی گئی ہے۔ آج آپ جس زندگی پر بھی نظر ڈالتے ہیں وہ خدا کا پیارا اور اس کے نزدیک قیمتی ہے۔ خدا نے یہ سب کے لیے ممکن بنایا ہے کہ وہ خُدا کی قبولیت کو جان سکیں۔

لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خدا تمام لوگوں کی جانچ نہیں کرتا ہے اور خُدا کا کلام یکساں طور پر واضح ہے کہ سلوک کی کچھ اقسام کی ‘بُرے سلوک’ کے طور پر درجہ بندی کی جاتی ہے اور یہ ایک خطاب ہے جو ان لوگوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو ‘شریروں کے ۔ (آیت1) نقشِ قدم پر چلتے ہیں یا اُن کی راہ میں کھڑے ہوتے ہیں۔ اورجس طرح گنہگار ٹھٹھابازوں کی مجلس میں بیٹھتے ہیں۔

بھوسا مکئی یا دوسرے بیجوں کی بھوسی ہے جو قدیم زراعت میں کھیتی یا جھاڑی کے ذریعے الگ کی جاتی ہے اور اڑا دی جاتی ہے کیونکہ کسان کے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اور افسوس کے ساتھ اس مثال سے ان لوگوں کو دکھایا گیا ہے جو خدا کو جاننے کے بجائے اپنی زندگی برباد کرتے ہیں۔

ہم اس بات سے خوش نہیں ہوتے جب کوئی ڈاکٹر ہمیں بتاتا ہے کہ خرابی کیا ہے ، لیکن علاج اور بحالی کا ایک موقع ہوتاہے اگر ہم شروع میں حقیقت کو جان لیں ، تو ہمارے پاس خدا کے کلام میں خوش رہنے والوں اور نظر انداز کرنے والوں کے درمیان فرق ہو جاتا ہے۔اور یہ کہ ایک اس کے حق میں اور ایک اس کی مخالفت میں عمل کرتا ہے۔

بعض مسیحی شریروں کے انجام پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ، یقیناً ہم خوش ہیں کہ ایک ایسا مستقبل ہے جہاں آخرکار برائی پر قابو پا لیا جاتا ہے، لیکن یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ ہم کسی کو ‘بدکار’ قرار دیں گویا ہم خود خدا ہیں۔

ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ روزِ محشرطےہے۔ ہماری زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں اور خُدا ایک دن نجات اور عدالت کے زریعے کام کرے گا، اور خُدا کی حمد ہو کہ ہم مسیح پر ایمان کے وسیلے سے راستباز ٹھراے جاویں گےاور خُدا کے منظورِ نظر لوگ ہوں گے اور آپ آج ہی ایمان لانے کے وسیلے سے نجات پا سکتے ہیں ۔


: دعا

 اے خُداوندآپ کا شکرہو ، کہ آپ نے  مجھے ایک  فضول زندگی سے بچایا اور  ایک قیمتی زندگی   بخشی۔   میں نئے سرے سے اپنے آپ کو تیرے مقاصد کے لیے وقف کرتا ہوں۔ آمین

:عملی اقدام

جیسا کہ آپ آج خبریں دیکھتے یا سنتے ہیں، خاموشی سے خدا کے لوگوں کے لیے دعا کریں کہ وہ ایسے حالات میں شامل ہوں جہاں بظاہر بُرائی کا ہاتھ غالب ہے۔

:غور کرنے کے لیے کتاب

نحمیاہ 8: 18-1, یسعیاہ 1: 20-12 رومیوں  2: 11-5, 1.پطرس 1: 25-22