لڑائیاں
ایمسٹینڈریٹ کی طرف سے

قضاۃ 3 : 1-6 ’’ فقط مقصود یہ تھا کہ بنی اسرائیل کی نسل کے خاص کر اُن لوگوں کو جو پہلے لڑنا نہیں جانتے تھے لڑا ئی سکھا ئی جاۓتاکہ وہ واقف ہو جایٔیں۔ …‘‘ (آیت2)

قاضیوں کی کتاب میں ایسے چھڑانے والوں کا ایک سلسلہ اور طریقہ کا ر کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جنہیں خدا اپنے لوگوں کو ان کے اِردگردکے دشمنوں سے بچانے کے لیے فراہم کرتا ہے ۔

تھوڑی دیر کے لیے وہ اپنا سبق سیکھتے ہیں اور خدا کی طرف لوٹتے ہیں، صرف ایک بار پھر پیچھے ہٹنے کے لیے، یہاں تک کہ درد اتنا بڑھ جاتا ہے، اوروہ پِھرخُداکو پکارتے ہیں۔

یہ آیات ہمیں اس وقت اپنے لوگوں کے ساتھ خُدا کی حکمتِ عملی کا خلاصہ بیان کرتی ہیں، جس سے قوموں کو چھوڑ دیا جاتا ہے کہ اُن لوگوں کی ’آزمائش‘ کریں جو جنگ کے لیے تیار نہ ہوں۔

ہم یقیناً اس بات پر غورکرتے ہیں کہ آج یسوع دشمنوں کے لیے ایک مختلف انداز سکھاتا ہے، لیکن خدا ہم سے یہ توقع بھی رکھتا ہے کہ ہم لڑنا سیکھیں۔

روحانی زندگی آسان نہیں ہے اور جنگی تصویریں اکثر استعمال ہوتی ہیں۔ ہمیں ‘زمینی فطرت’ کو ‘مار ڈالنے’ کی ضرورت ہے۔اور ‘خُدا کےپورےہتھیار پہننا’ تاکہ ہم ‘شیطان کی چالوں کے خلاف’ڈٹ کر مُقابلہ کر سکیں ۔ (افسیوں 11:6( کُلسیوں5:3)

devotional bible verse website square 9

یا دوسرے طریقے سے دیکھیں، جب ہم ایمان پر آتے ہیں تو خُدا ہمیں آسمان پر نہیں بھیجتا، بلکہ ہمیں یسوع کے ساتھ رفاقت میں رہنے کے لیے چھوڑ دیتا ہے، اور ہمیں خدا کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک دیندار لوگ بننے کے قابل بناتا ہے تاکہ ہم وفاداری کے ساتھ خُدا کی خدمت کر سکیں۔ ہمارے دنوں اور نسل میں جیسا کہ یسوع نے اپنے میں کیا تھا۔

ہمارے آس پاس کی ’قومیں‘ وہ آزمائشیں ہو سکتی ہیں جن کا سامنا ہمیں اپنی مادی دنیا اور آسائشوں کو خُدا کی جگہ پر رکھنے کے لیے کرنا پڑتا ہے۔

ہو سکتا ہے کہ لوگوں کو خُدا سےبڑھ کر درجہ دیتے ہوں ، یہاں تک کہ اپنے خاندان اور دوستوں سے بھی بالاتر ہو۔ ہو سکتا ہے کہ ایسا کرنے سے ہم اپنی خواہشات کو پورا کرتےہوں جو ہماری پرانی انسانیت اور پرانی عادتوں سے آتی ہیں۔

آج ہمارے پاس خُدا کی پاک روح ہے جو ہماری جدوجہد میں شامل ہونے کے لیے اتنی ہی خواہش مند ہے جتنا کہ ہم اُس کا استقبال کرنے کے لیے ہیں۔ ہم فتح کی طرف ہیں، لہذا اس مقام سے لڑیں اور اس سے تمام فرق پڑے گا۔


دُعا سے بنانے کا آیکون

دُعا :

 اے خُدا، تُو چاہتا ہے کہ میں یسوع مسیح کے لیے ایک مضبوط سپاہی بنوں۔ میں اکثر جدوجہد کرنے میں بہت کمزور محسوس کرتا ہوں، لیکن تو ہی میری مدد کرنے والا ہے ۔آمین۔

عملی  اقدام : ایک چیز لیں جس کے بارے میں آپ جانتے ہیں کہ آپ لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہنے کے لیے خدا سے مدد مانگیں۔ مدد کے لیے کوئی دوست یا کتاب تلاش کریں۔

غور کرنے کے لیے کتاب : خروج 17: 16-1, زبور 18: 24-16, 1.تیمیتھیس 6: 16-11, یعقوب 4: 10-1

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.