زندگی اور آزادی کے باپ،
میں آپ کے پاس ایک آرزو لے کر آیا ہوں جسے صرف آپ ہی پوراکر سکتے ہیں۔ میں منت کرتا ہوں کہ آج آپ اپنے بیٹےخُداوند یسوع کو ،مجھ پر ظاہر کریں (یوحنا 6:65)۔ جس طرح میں یوحنا 15 میں پڑھتا ہوں جو کہ انگور کا حقیقی درخت ہے۔
میں اعتراف کرتا ہوں کہ یقین کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ تاہم، میں پوچھتا ہوں کہ آپ مجھے ابھی اپنے بیٹے کے پاس لے جائیں۔ میں سچائی پر یقین کرنا چاہتا ہوں، جیسا کہ یوحنا بپتسمہ دینے والے نے کیا تھا جب اس نے یسوع کے بارے میں دلیری سے گواہی دی تھی (یوحنا 1:29-34)۔
میرے ایمان کو دوبارہ زندہ کیجئے، جس طرح یسوع نے لعزر کو مردوں میں سے زندہ کیا (یوحنا 11:39-44)۔ میں اس آزادی اور زندگی کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں جس کا آپ نے اپنے کلام میں وعدہ فرمایاہے۔
,میں یہ سب یسوع کے نام میں مانگتا ہوں
آمین۔