جلالی موت
بجانب این سیمینواٹو

پیدائش 14:3-24 ’’ … اب کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ اپنا ہاتھ بڑھائے اور حیات کے درخت سے بھی کچھ لے کر کھائے اور ہمیشہ جیتا رہے ‘‘ (آیت22ب)

چاہے آپ مسیحی ہیں یا نہیں، کسی عزیز یا مشہور شخصیت کی موت کی خبر نشر ہونے پر ٹیکسٹ، ٹویٹ یا فیس بک میں RIP (Rest In Peace سکون میں آرام کریں) کے الفاظ استعمال کرنا واجب معلوم ہوتا ہے۔

موت یقینی طور پر زیادہ تر لوگوں کے لیے ایک مقبول موضوع نہیں ہے، اور بہت سے لوگ اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے اس سے ڈرتے ہیں۔

RIP کا اظہار ایمان کی بجائے امید میں کیا جاتا ہے، اور شاید (جلالی حالت میں جی اُٹھنا RIG (Rising in Glory کے بغیر، جو کہ فقرے کا اصل مسیحی اختتام ہے۔

ہم خاص طور پر اس وقت فکر مند ہوتے ہیں جب دوستوں یا خاندان کے افراد کو "وقت سے پہلے” لے لیا گیا ہے۔ لیکن آدم اور حوا کو باغ سے نکال کر، خُدا مؤثر طریقے سے ناقابلِ برداشت صورتِ حال کو روکتا ہے: بوسیدہ جسموں میں لوگوں کا مسلسل وجود کیونکہ وہ زندگی کے درخت سے کھا چکےہوتے اگر خُدا اُنہیں باغ عدن سے نہ نکالتا۔

آدم اور حوا اپنی گری ہوئی حالت میں درخت سے کھانے کے قابل تھے کیونکہ مکاشفہ کی کتاب درخت کو ایک ایسی چیز کے طور پر دکھاتی ہے جسے یسوع پر یقین رکھنے والے تمام لوگ کھائیں گے (مکاشفہ22 :2)۔

ہم جانتے ہیں کہ موت ان لوگوں کے لیے رحمت ہے جو تکلیف اٹھاتے ہیں اور صحت یاب نہیں ہو سکتے، اور ان آیات میں خدا اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ تمام بنی نوع انسان فنا ہو جائیں گے۔

مسیحیوں کا ایمان ہے کہ یقیناً عدالت کا ایک دن مقرر ہے۔ حالانکہ وہ اس بارے میں کم متفق ہیں کہ یہ کیسا ہوگا۔

لیکن ابھی کے لیے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ موت بغاوت کے مسئلے کا ایک اداس لیکن ضروری اگلا قدم ہے اور خوشی مناتے ہیں کہ مسیح ان تمام لوگوں کے لیےRIG (ہعنی جلالی حالت میں جی اُٹھنا ) فراہم کرنے آئے گا جو اس پر یقین رکھتے ہیں۔


دعا : اےخُداوند، ہم جانتے ہیں کہ آپ نے انسانوں کو  اِس لئے  بنایا ہے کہ وہ آپ کو جانیں اور پیار کریں ، مرنے کے لیے نہیں۔ ہماری مدد فرما کہ ہم آپ کے لئے جیئں ۔ آمین ۔

عملی اقدام : کوشش کریں اور یاد رکھیں کہ RIG ہمیشہRIP کےبعد آتا ہے، اور اس حقیقت میں خوش ہوں۔ 

غور کے لئے کُتب:  زبور23; دانی ایل 12: 13-1, 1. کرنتھیوں 15: 58-50, 2. تیمیتھیس 1: 14-6