مناسب

بجانب وال پیپر فلیئر

کُلسیوں 3: 18- 21: ’’ اے بیویو! جیسا خُداوند میں مُناسب ہے اپنے شوہروں کے تابع رہو۔ (آیت18) ‘‘

ہم پولوس رسُول کے موضوع میں اچانک تبدیلی پا سکتے ہیں۔ اس بات پر بحث کرنے کے بعد کہ ہم مسیح میں کون ہیں اور ہمیں نئی زندگی کیسے گزارنی ہے ، پولوس رسُول پھر اُن باتوں کو مخاطب کرتا ہے جسے گھریلو ضابطوں کے نام سے جانا جاتا ہے – خاندانی زندگی کے لیے اس کی ہدایات۔

پولوس رسُول گھر کے اندر کے کرداروں پر جو زوردیتا ہے ہم اُس سے متفق ہو بھی سکتے ہیں یا متفق نہیں بھی ہو سکتے ۔ لیکن اس کے تاریخی سیاق و سباق کو مدنظر رکھنے سے کسی بھی قسم کے جھنجھلاہٹ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

قدیم زمانے میں، گھر معاشرے کا مرکز تھا؛ بہرحال، چرچ صرف حال ہی میں قائم کیا گیا تھا۔

اگرچہ پولوس رسُول ،اس طرح، ‘ غیر قوم یا یہودی، ختنہ شدہ یا نامختون’ وغیرہ کے درمیان تقسیم کی کمی کو تسلیم کرتا ہے (کُلسیوں11:3)، اس کے لیے خاندان کے قبول شدہ سماجی ڈھانچے کے اندر اسی مساوات کو لاگو کرنا عدم استحکام کا باعث ہوتا۔

devotional bible verse website square 28

وہ مسیح میں زندگی کو اپنانے کی اپنی ہدایات کی جڑیں باہم بات چیت کے نفاست میں ڈالتا ہے – یعنی خاندان۔

وہ چاہتا ہے کہ مسیحی اپنے گھر میں اپنے رشتوں کے ذریعے مسیح کی عکاسی کریں، جہاں شوہروں کو قانونی سربراہ کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور بچے باپ کی ملکیت تھے۔

وہ بیویوں سے کہتا ہےکہ وہ تابع ہوں، لیکن اس شق پر غور کریں، ‘جیسا کہ خُداوندمیں مناسب ہے’ (18آیت)اگرچہ پولوس رسُول اُس وقت کے ثقافتی روایات کو ختم نہیں کر رہا ہے، لیکن وہ کُلسیوں کے ایمانداروں کو یاد دلاتا ہے کہ خُداوند کے طریقے ثقافت کے طریقوں پر مقدم ہیں۔

گھر آرام کرنے اور قبول ہونے کا احساس کرنے کی جگہ ہے، لیکن گھر ایک ایسی جگہ ہو سکتی ہے جہاں ہم اپنے گناہ کی فطرت کو راج کرنے دیتے ہیں کیونکہ ہم اپنے قریب ترین لوگوں سے محبت کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

یہاں روزمرہ کی بات چیت کی کشمکش میں ہمیں اپنے پرانے طریقوں کو پیچھے چھوڑنے میں مدد کے لیے مسیح پر انحصار کرنے کی ضرورت ہے۔خُدا کرے کہ ہم آج سے ایسا کریں۔


دُعا سے بنانے کا آیکون

:دُعا

اےخُداوند خُدا،چاہے میں دوسروں کے ساتھ رہوں یا اپنے طور پر رہوں،  مجھے اپنی محبت، سچائی اور فضل کا سفیر بنا  ۔ آمین۔

:عملی اقدام 

یہ بتانے کے لیے کہ وہ آپ کی زندگی میں کیسے حصہ ڈالتے ہیں ،اپنے خاندان کے کسی فرد کو، اگر آپ قابل ہو، یا کسی قریبی دوست کو، ایک تحریر بھیجیں۔

:غور کرنے کے لیے کتاب

پیدائش 2: 25-22, امثال 3: 8-5, افسیوں 6: 4-1, یعقوب 1: 6-5

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.