دُعا
کریڈٹ: پسیس609

پیارے آسمانی باپ،

میں آج آپ کے پاس عاجز دل کے ساتھ آپ کی رہنمائی اور فضل کی تلاش میں آتا ہوں۔ جیسا کہ میں اعمال 13 میں پولوس اور برنباس کی کہانی پڑھتا ہوں، تو مجھے اپنی زندگی کے لیے آپ کے کامل منصوبےکی تلاش کرنے کا چیلنج ملتا ہے ۔ میں آپکی منت کرتا ہوں کہ مجھ سے واضح طور پر کلام کریں، جیسا کہ آپ نے ان سے بھی کلام کیا تھا۔

میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ مجھے اپنی روح کے ذریعہ ہدایت دیں جس طرح آپ نے پولوس اور برنباس کی رہنمائی کی۔ میں اعتراف کرتا ہوں کہ آپ کی رہنمائی کے بغیر میں کچھ نہیں کر سکتا۔ مجھے اس بات کی یقین دہانی اور سمجھ بخشیں کہ آپ نے مجھے بلایا ہے تاکہ آپکی بہترین اور کامل مرضی میں چلوں۔

جیساکہ پولوس اور برنباس نے تیری آواز پر بھروسہ کیا اور تیرے حکم کی پیروی کی، اسی طرح میں بھی اپنی زندگی میں دلیری سے تیرے بُلاوےپر عمل کرنا چاہتا ہوں۔ میری مدد فرما کہ میں آپ کی آواز کو اپنےدماغ کے تمام شور سے الگ کر سکوں اور اپنی مرضی آپ کے تابع کردوں جیسا انہوں نے کیا تھا۔

جب میں پولوس کے واعظ پر غور کرتا ہوں، میں اس کے الفاظ میں آپ کی حکمت سے حیران رہ جاتا ہوں۔ میں آپ سے دعا گو ہوں کہ آپ مجھے اپنی حکمت اور ہمت سے بھر دیں یہاں تک کہ جب راستہ بالکل صاف نہ ہو تو آپ کی پیروی کروں، اور پولوس کی طرح آپ کا کلام دلیری سےسناؤں ۔ میں خُود کو مکمل طور پر اپنی زندگی کےلئے تیرے منصوبے اور مقصد کے حوالے کرتا ہوں۔

باپ، براہِ کرم مجھے اپنے کلام کی سچائی پر قائم رہنا سکھائیں۔ مجھے اس کو سمجھنے اور اسے دلیری سے کہنے کی حکمت عطا فرما تاکہ دوسرے بھی آپ کی خوشی کا تجربہ کریں۔ میں اِلتجا کرتا ہوں کہ آپ مجھے اپنی امید اور امن کا گہوارہ بنائیں۔

یہاں تک کہ جب دوسرے انجیل کی سچائی کی مخالفت کر تے ہوں، میری مدد فرماکہ میں آپ کے کلام پر ثابت قدم رہوں اور پولوس کی طرح اس بات میں شرم محسوس نہ کروں۔ مجھے اپنے پیغام پر ایمان اور اعتماد سے بھر دے۔

آخر میں، میں اپنی کمزوریوں اور خامیوں کو بھی تسلیم کرتا ہوں اور ان پر قابو پانے میں میری مدد فرما۔ میں پورے دل سے اور پاکیزگی کے ساتھ آپ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ میری زندگی پر آپ کی جانثارمحبت کے لئے اور میری عاجزانہ دعا سننے کے لئے آپ کا شکریہ۔

میں یہ سب یسوع کے نام میں مانگتا ہوں،

آمین