یسُوع
شراکت داری بجانب لوُمو پروجیکٹ

یسوع ہر ایک کو شفا دیتا ہے جو اناجیل میں اس کی منت کرتا ہے، سوائےایک مُعجزے کے -اور وہ یہ ہے! اور اس معاملے میں نتیجہ بہت بہتر ہے۔

جب یسوع نے یہ خبر سنی کہ لعزر بیمار ہے اور موت کے قریب ہے تو ہم اس کا پوری طرح سے تصور نہیں کر سکتےکہ یسوع کے ذہن میں کیا گزر رہی تھی۔

ہم جانتے ہیں کہ لعزر ایک قریبی دوست ہے۔ درحقیقت، یسوع اِسی خاندان کے ساتھ رہے جب وہ یروشلم کے علاقے میں آئے۔

تو شاید اس کی پہلی جبلت واقعی اُس جگہ جہاں وہ تھا اُسے چھوڑنا اورلعزر کے گاؤں کو جانا اور اپنے دوست کوشفاء دینا ہے۔ اس نے یائر کی بیٹی اور نین کی بیوہ کے بیٹے کو مُردوں میں سے زندہ کیا تھا، اور شاید اوروں کوبھی جن کو انجیل میں درج نہیں کیا گیا تھا۔

لیکن پہلے یوحنا کی انجیل میں ہم پڑھتے ہیں کہ یسوع صرف وہی کر سکتا تھا جو اس نے اپنے باپ کو کرتے دیکھا تھا (19:5)، اور یہ واضح ہے کہ یہاں اس کا باپ نہیں چاہتا تھا کہ وہ اس وقت شفا دے بلکہ چار دن بعد لعزر کو زندہ کرے (آیت11 :4)۔

وقت کا یہ مسئلہ صدیوں سے مسیحیوں کو دوچار کر رہا ہے۔ ہم خُدا کو کام کرنے کا ایک مناسب دورانیہ دیتے ہیں اور ہمارے مُقررکردہ وقت میں اپنے کام کرنے میں وہ اکثر ناکام رہتا ہے۔!

لیکن، جیسا کہ اس معاملے میں ہے، تاخیر ، انکار نہیں ہوسکتی۔ اگر ہم انتظار کریں تو شاید خدا ہمیں کچھ اور شاندار دکھائے۔

کسی نہ کسی طرح، ہمیں یہ بھی ماننا ہوگا کہ خدا ہمیشہ اچھا ہے اور یہ کہ اگر دعا کا جواب ویسا نہیں ہے جیسا ہم چاہتے ہیں، تو ہم وہ کام کر سکتے ہیں جن کے بارے میں ہم سوچتے بھی نہیں ہیں۔

لہٰذا، ہماری طرف سے یہ دانشمندی ہے کہ ہم پریشان نہ ہوں یا فکر نہ کریں، بلکہ جو کچھ وہ کر رہا ہے اور کرے گا اس کے لیے خدا کا شکر ادا کریں۔ وہ آپ کے ساتھ ہے اور ایسا کچھ نہیں کرے گا جو آپ کی بھلائی اور اس کے جلال کے لیے نہ ہو۔


: دعا

اَے خُداوند، میں اکثر لعزر کی بہنوں کی طرح محسوس کرتا ہوں جنہوں نے آپ کو آنے کے لیے کہا، اور آپ نے تاخیر کی۔ میری مدد فرما کہ اس بات پر بھروسہ کروں کہ آپ سب سے بہتر جانتے ہیں۔ آمین

 : عملی اقدام

اُن تاخیر کے بارے میں سوچیں جن کا آپ نے ماضی میں تجربہ کیا ہے۔ کیا آپ تاخیر میں حکمت دیکھتے ہیں؟

: غور کرنے کے لیے کتابیں

  1. سلاطین 17:17-24 ; 2. سلاطین: 4: 32-37 ;    مرقس 5: 21-43 ; لوُقا 7: 11-17