متی 4: 4-11 : "یسوع نے جواب میں کہا، "لکھاہےکہ آدمی صرف روٹی ہی سے جیتا نہ رہے گابلکہ ہربات سے جو خُدا کے مُنہ سے نکلتی ہے۔” ( آیت4 )
مُمکن ہے کہ آپ اس قسم کے شخص ہوں جوگُفتگُو ختم ہونے کے بعد ہمیشہ موزُوں جواب کے بارے میں سوچتے ہوں؟! بہت سے لوگ خُود سے یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ جب اُن کی تنقید کی جاتی ہےیا اُنہیں چیلنج کیا جا تا ہےتو اُس وقت کیا کہنا ہے، اور اکثر بعد میں ہی درُست الفاظ ان کے سامنے آتے ہیں۔
ہمیں حقیقی طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ شیطان نے یسوع کو کیسےآزمایا، لیکن یسوع کے جوابات فوری ہیں، اور، ہر معاملے میں، وہ اِستِشنا کی کتاب سے لی گئی ایک آیت کا حوالہ دیتا ہے جو کہ بائبل کی پانچویںکتاب ہے۔
اِستِشنا کی کتاب میں، ہم چالیس سالوں کےبیابان میں سفر کے اختتام پر ہونے والے واقعات کے بارے میں پڑھتے ہیں جو اسرائیل کے مُلکِ موَعوُدہ کی سرزمین میں داخل ہونے سے پہلے پیش آئے تھے۔
ہم خرُوج میں دیے گئے قانون کی دوسری مرتبہ پڑھائی پڑھتے ہیں۔ جہاں اِسرائیل چالیس سالوں میں اِن آزمائشوں پر قابو پانے میں ناکام رہا جن کا سامنا اُنہیں کرنا پڑا، وہاں خُداوندیسوُع نے اپنے چالیس دنوں کی آزمائش کے بعد فتح حاصل کرلی۔
یسُوع کا اعتمادہربارخُدا کے کلام پرہوتا ہے۔ وہ ہوشیار جواب دینے کی کوشش نہیں کرتا ہے، بلکہ سادگی سےایک متعلقہ صحیفے کا حوالہ دیتا ہے۔
یسُوع اپنے صحیفے (عہد نامہِ قدیم) کو پُورے طور پرجانتا تھا اور اُسی سے حوالہ دے سکا۔ بائبل کے مُختلف حِصوں کو زُبانی یادکرنا ہمارے لیے اپنے ایمان کو مضبوط کرنے، خُدا کی باتوں کو یاد کرنے اور خاص طور پر آزمائش کے وقت دُشمن کو پسپا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
اگر خدا نے کچھ کہا ہے تو ہم اس پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ یسُوع کلامِ مُقدس کو کشش ثقل کے قانون کی طرح مانتے ہیں: آپ ہر دن کے ہر لمحے کے لئے اُس پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
یقیناً ہمیں کلام کی صحیح تشریح کرنے کی ضرورت ہے، اور ہر آیت کااِطلاق ہر دوسری آیت کی طرح نہیں ہوتا ۔ لیکن، بشرطیکہ ہم نے کلامِ مُقدس کو صحیح طریقے سے سمجھا ہو توہم جان سکتے ہیں کہ یہ سچ ہے اور ہمیں بچائے گا۔
دُعا: "خداوند تیرا شکر ہو کہ تیرا کلام قابل اعتماد ہے۔ اپنے کلام کی آیات یاد رکھنے میں میری مدد فرما تاکہ میں اُن آزمائشوں کا مقابلہ کرسکوں جن کا مجھےسامنا ہے۔ آمین۔”
عملی اِقدام : حفظ کرنے کے لیے سرفہرست دس آیات کی فہرست تلاش کریں اور کلامِ مُقدس کو دل سے سیکھنا شروع کریں۔
زبور19: 14-7, یسعیاہ55: 13-8, کُلسیوں3: 17-15, 2-پطرس 1: 21-12