جیسے خداوند نے تمہارے قصور معاف کئے ویسے ہی تم بھی کرو (کلسیوں۱۳:۳)۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے گراہم اسٹینز نے اپنی زندگی کے تقریبا ً (۳۵) سال ہندوستان کی ریاست اڑؔیسہ میں خداوند کی خدمت کرتے ہوئے گزارے، جہاں انہوں نے کوڑھ کے مریضوں کی دیکھ بھال کی اور بائبل کا قبائلی زبان ’’ ہو ‘‘میں ترجمہ بھی کیا۔
جنوری ۱۹۹۹ءمیں وہ اپنے دو بیٹوں فلپ (۱۰) اور تیموتھی (۶) کے ساتھ منوہر پور گاؤں میں بائبل کے کیمپ کے لئے گئے ۔ انہیں احساس ہوا کہ رہائش کچھ مہنگی ہے اس لئے انہوں نے اس رات (۲۲ جنوری) کو اپنی جیپ میں ہی سونے کا فیصلہ کیا۔
اس وقت اڑیسہ کی ریاست میں مسیحیوں کوبڑے تشدد کا سامنا تھا۔ ایک راسخ العتقاد ہندو دارا سنگھ جو کھل کر مسیحیوں سے اپنی نفرت کا اظہار کیا کرتا تھا۔ اس نے ایک گروہ اپنے ساتھ لیا اور جہاں اسٹینز سو رہے تھے۔
وہاں جا کر جیپ پر پیٹرول ڈالا اور آگ لگا دی۔ چیخوں کی آواز سے مقامی دیہاتی لوگ جاگ گئے اور انہوں نے اس وقت دیکھا جب جیپ آگ میں لپٹی ہوئی تھی ، جس کے چاروں طرف ہجوم تھا۔ ایک بار جب آگ بھڑک اٹھی تو گراہم ، فلپ اور تیموتھی کی لاشیں دکھائی دینے لگیں ۔
ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے قتل کے باوجود ، گلیڈز اسٹینز اور اس کی بیٹی ایسٹر ہندوستان میں ہی رہیں اور کوڑھ کے شکار افراد میں خاندانی کام کو جاری رکھا ۔
میں کیسے معاف کرنے کے قابل ہوسکتا ہوں؟ سچ تو یہ ہے کہ میں خود بھی گنہگار ہوں اور مجھے یسوع مسیح سےمعافی کی ضرورت تھی کیونکہ اگر میری زندگی میں معافی ہے تو اسی صورت میں میں دوسروں کے گناہ معاف کر سکتا ہوں۔
گلیڈز اسٹینز (پیدائش۱۹۵۱ء)
ڈاکٹر پیٹرک سکھ دیو برنباس فنڈ کے بین الاقوامی ڈائریکٹر ہیں آکسفورڈ سنٹر برائے مذہب اور عوامی زندگی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔