Not found
Search wrapped
Only one result found
ہمارے خداوند کی لازوال محبت اور نگہداشت

ہمارے خداوند کی لازوال محبت اور نگہداشت

اس تکلیف دہ صورتحال میں ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ لکھا ہے ،’’کیونکہ خدا نے ہمیں دہشت کی روح نہیں بلکہ قدرت اور محبت اور تربیت کی روح دی ہے‘‘ (۲۔ تیمتھیس۷:۱) خدا کا کلام ہمیں سکون بخشتا ہے اور تحریک دیتا ہے۔

فلپیوں۶:۴۔۷ میں یہ کہتا ہے ، ’’کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری درخواستیں دعا اور منت کے وسیلہ سے شکر گزاری کے ساتھ خدا کے سامنے پیش کی جائیں تو خدا کا اطمینان جو سمجھ سے بالکل باہر ہے تمہارے دلوں اور خیالوں کو مسیح یسوع میں محفوظ رکھے گا‘‘۔

اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ۱۔پطرس ۷:۵میں بھی نصیحت کی گئی ہے کہ ’’اور اپنی ساری فکر اسی پر ڈال دو کیونکہ اس کو تمہاری فکر ہے‘‘۔ ہمارے خداوند کی لازوال محبت اور نگہداشت ایسے برے وقتوں میں ہمارے لئے حوصلہ افزائی اور اطمینان کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔

پادری اسلم یوحنا ، اسمبلی گاڈ چرچ ، پاکستان کے چیئرمین ہیں